ججز کے خلاف ریفرنس ،اراکین سینیٹ نے ایسا کام کر دیا کہ حکومت پریشان ہو جائے
حکومت کی جانب سے ججز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے خلاف سینیٹ میں قرارداد منظور کر لی گئی تا ہم قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی ہو جانے کی وجہ سے قرارداد پر کچھ نہ ہو سکا.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینٹ اجلاس میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر راجہ ظفرالحق نے قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا کہ یہ ایوان سپریم کورٹ کے بعض معزز ججز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے پر اظہار تشویش کرتا ہے ،ریفرنس خفیہ انداز میں دائر کیا گیا ، جس کا متعلہ ججز ز کو بھی علم نہیں تھا، حکومتی ریفرنس کے دائر کرنے پر شدید تنقید ہو رہی ہے اور بار میں تقسیم نظر آئی ہے جبکہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل مستعفی ہو گئے۔ قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ شبہ پیدا ہوتا ہے ، کہ ریفرنس معزز ججز کے حالیہ فیصلوں سے متعلق ہے،یہ ریفرنس عدلیہ پر براہ راست حملہ ہے، ایوان معزز ججز کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے اور حکومت معزز ججز کے خلاف ریفرنس واپس لے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی مشترکہ پارلیمانی ایڈوائزری گروپ کا اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں اجلاس ہوا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ججز کے خلاف صدارتی ریفرنس کے خلاف پارلیمنٹ میں احتجاج کیا جائے گا.اجلاس کے دوران ججز کے خلاف ریفرنسز پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت مسلم لیگ ن کے نائب صدر شاہد خاقان عباسی اور سینٹر راجہ ظفر الحق نے کی ، اجلاس میں ایاز صادق، رانا تنویر،مریم اورنگزیب ،مشاہد اللہ خان و دیگر شریک ہوئے. اجلاس کے بعد ایاز صادق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ججز کے خلاف ریفرنس عدلیہ پر قدغن لگانے کے مترادف ہے. حکومت کو عدلیہ پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی. حکومت کے خلاف بھر پور احتجاج کریں گے.
حکومت نے سپریم کورٹ کے سینئر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا
حکومت نے یہ کام کیا تو وکلاء 2007 سے بھی بڑی تحریک چلائیں گے،وکلا کی دھمکی
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی میدان میں آگئے، ریفرنس کی خبروں پر صدرمملکت کوخط لکھ کر اہم مطالبہ کر دیا
سینئر ججوں کے خلاف ریفرنس، ایڈیشنل اٹارنی جنرل زاہد ایف ابراہیم نے استعفیٰ دے دیا
واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف نے کوٹ لکھپت جیل لاہور میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے عدلیہ بچاؤ تحریک میں پہلے بھی اہم کردار ادا کیا تھا اور اب بھی عدلیہ پر حکومتی حملے ناکام بنانے میں کسی کمزوری کا مظاہرہ نہ کیا جائے. ان کی پارٹی عدلیہ کے معزز جج صاحبان پر حکومتی الزامات کے پلندے کو بے نقاب کرے اور بھرپور مزاحمت کرے
واضح رہے کہ حکومت نے سپریم کورٹ کے جج قاضی فائز عیسی و دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کیا ہے جس پر 14 جون کو سماعت ہو گی