جے یو آئی اور پاک سرزمین پارٹی کا ایک ہو کر چلنے کا فیصلہ

0
45

جے یو آئی اور پاک سرزمین پارٹی کا ایک ہو کر چلنے کا فیصلہ

پاک سر زمین پارٹی کے اعلیٰ سطحی وفد کی وائس چیئرمین ڈاکٹر ارشد وہرہ اور شبیر قائم خانی کی قیادت میں جمعیت علمائے اسلام کراچی کے دفتر الجمعیت سیکٹریٹ آمد  ، جے یوآئی کے صوبائی نائب امیر مولانا عبد الکریم عابد نے وفد کے ہمراہ ان کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر جے یوآئی کی صوبائی مجلس عاملہ کے اراکین مولانا محمد غیاث، مولانا سمیع الحق سواتی، مولانا امین اللہ، شرف الدین اندھڑ، ضلعی امراء ونظما عمومی مولانا احسان اللہ ٹکروی ، سید اکبر شاہ ہاشمی، مولانا سید حماد اللہ شاہ، مفتی محمد خالد ، انجینئر محمد سلیم ،مولانا سلطان محمود جبکہ پی ایس پی کے عمران ترین ایڈوکیٹ ودیگر بھی موجود تھے۔

جے یوآئی اور پی ایس پی رہنماؤں نے اس موقع پر سندھ میں نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے ترمیمی آرڈیننس پر تفصیلی مشاورت کی ، ان کا کہنا تھا کہ نیا بلدیاتی نظام شہری علاقوں کو محکوم کرنے کے مترادف ہے، بلدیاتی اداروں پر سندھ کی حکمران جماعت کی ہٹ دھرمی قابل مذمت ہے، شہری اور دیہی علاقوں میں وسائل کی سنگین تفریق سے صوبے میں نیا بحران جنم لے سکتا ہے۔

بعد ازاں الجمعیۃ سیکریٹریٹ بنوری ٹاؤن میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالکریم عابد اور ڈاکٹر ارشد وہرہ کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت تمام شہری اور دیہی علاقوں کا درد رکھنے والی جماعتوں کو یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مشترکہ پلیٹ فارم پر آنا ہوگا ،انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی انانیت کی وجہ سے کراچی مسائل کے دلدل میں دھنستا چلا جارہا ہے ، تمام محکموں کے دفاتر کسی سیاسی جماعت کے اکھاڑے کا منظر پیش کررہے ہیں جو کہ قابل مذمت ہے ، اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام اور پاک سرزمین پارٹی کے رہنماؤں نے کراچی کے مسائل کے حل کیلئے آنے والے دنوں میں دوبارہ بیٹھک کا اعادہ بھی کیا ۔

قبل ازیں مسلم لیگ ن سندھ کے رہنما قادر بخش کلمتی نے سندھ اسمبلی سے منظور بلدیاتی نظام کے بل اور ناقص کارگردگی پر ضلع کاونسل کراچی کو رد کرتے ہوئے سندھ حکومت کو مسلم لیگ ن کی جانب سے مجوزہ متبادل بلدیاتی نظام دینے کا اعلان کیا ہے گزشتہ روز عوامی پریس کلب ملیر میں اپنے ساتھیوں سلیم بلوچ،خرم عباس بھٹی اور عاشرالبرک کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ سندھ کی بدقسمتی ہے کہ جمہوریت کے نام پر ایسے حکمران مسلط کیے گئے ہیں جو ہر پانچ سال کے بعد اپنی حکمرانی کو طول دینے کے لئے بلدیاتی نظام کو تبدیل کرتے رہے ہیں سندھ کے موجودہ حکمرانوں نے بھی 2013 کے مشرف کے بلدیاتی نظام کو 2021 میں بحال کرکے کے ایم سی پر قبضے اور ملیر کی زمینوں کو ہڑپ کرنے کی سازش تیار کرلی ہے جسے مسلم لیگ ن کبھی بھی قبول نہیں کرے گی

انہوں نے کہا کہ بل کی منظوری کے وقت ملیر سے منتخب نمائندے نہ صرف موجود تھے لیکن انہوں نے بھرپور تائید بھی کی اب ان کو بیچارہ کہہ کر یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ سندھ حکومت نے بل کی منظوری سے قبل ملیر کے نمائندوں کو اعتماد میں نہیں لیا جو سراسر عوام سے مزاق ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ بل کے ذریعے مسلط کردہ بلدیاتی نظام چوہ چوہ کا مربہ اور حلقہ بندیاں زیگ زیگ کی بنیاد پر کی جائیں گی جس کے بعد ملیر کے مقامی لوگوں کے پاس 30 سالہ زمین کی قانونی حیثیت ختم ہوجائے گی انہوں نے بحریا ٹاون کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ آج بھی انتظامیا صدیوں سے آباد مقامی لوگوں سے زبردستی کوڑیوں کے دام خرید کی جارہی ہے جو انکار کرتا ہے اس کے خلاف انتقامی کاروائی کی جارہی ہے انہوں نے سندھ سمیت ضلع ملیر کے نوجوانوں سیاسی سماجی کارکنان اور سول سوسائٹی کو غیر جانبدار کے لفظ سے باہر آکر اپنے حقوق کے حصول کے لئے کسی سیاسی جماعت کا فریق بننا پڑے گا بصورت دیگر ان کے حقوق حاصل نہیں ہوسکیں گے

@MumtaazAwan

خاموشی سے نسلوں کی نسل کشی ہوتے نہیں دیکھ سکتے، مصطفیٰ کمال پھٹ پڑے

صوبائی خود مختاری کے نام پر صرف ایک شخص کو اختیار دیا گیا،مصطفیٰ کمال

این ایف سی کے سارے پیسے وزیراعلیٰ لے کر بیٹھ جاتے ہیں،مصطفیٰ کمال

کراچی اور سندھ کی تباہی کے ذمے داروں کا کل یوم احتساب ہوگا، مصطفیٰ کمال

حکومت 5 سال پورے کریگی؟ خالد مقبول صدیقی بھارت کے ایجنٹ، مصطفیٰ کمال کے اہم انکشافات

پراسیکیوشن کا کمال. مصطفیٰ کمال کے خلاف کرونا پازیٹو مریض بطور گواہ عدالت میں پیش کردیا

نواز شریف یہ نہیں کہتے کہ میرے کونسلرز کو کیوں نکالا؟ مصطفیٰ کمال

مصطفی کمال کو نااہل قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

سندھ کے شہری علاقوں میں مایوسی پھیل رہی ہے ،مصطفیٰ کمال

مصطفیٰ کمال کی نااہلی کی درخواست پر عدالت نے سنایا فیصلہ

پیپلزپارٹی کو ہنی مون کا زیادہ وقت نہیں ملے گا، مصطفیٰ کمال

مینڈیٹ کا سودا کر کے ہم وزارتیں نہیں مانگیں گے، مصطفیٰ کمال کی ایم کیو ایم پر تنقید

دس منٹ میں حکومت کون گرا سکتا ہے؟ مصطفیٰ کمال کا انکشاف

مذاکرات ہوں یا عدالت جانا پڑے،سارے راستے اپنائیں گے، مصطفیٰ کمال کا بڑا اعلان

Leave a reply