جے یو آئی کے رہنما سینٹر عطاءالرحمٰن کی سینٹ اجلاس میں‌ فوج پر سخت تنقید

جے یو آئی کے سینٹر عطاءالرحمٰن کی سینٹ اجلاس میں‌ فوج پر سخت تنقید

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، جمیعت علمائے اسلام کے رہنما اور مولانا فضل الرحمن کے بھائی سینیٹر عطاء الرحمن نے سینٹ‌ میں‌ تقریر کرتے ہوئے پا ک فوج پر شدید تنقید کی ہے . اپنی تقریر میں قومی ادارے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کونسی جنگ اپ نےجیتی ھے؟کس چیز کے لیے اپ کو بھرتی کیا گیا تھا؟جس قوم کی تنخواہیں کھا رہے ھو. تم نے اس ملک کیلئے کیا کیا ہیں۔


واضح‌ رہےکہ جمیعت علمائے اسلام عموما فوج اور قومی اداروں پر تنقید کرتی آئی ہے. اس سلسلے میں جو حضرات قومی ادارے پر سیاست میں دخل اندازدی کرنےکا الزام لگاتے آئے ہیں ،ان میں جمیعت علمائے اسلام بھی ہے . واضح‌ رہے کہ الیکشن 2018 میں جے یو آئی کو واضح شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ، حتی کہ جے یو آئی کے سربراہ بھی قومی اسمبلی میں نہیں‌ آسکے.

Comments are closed.