جے یوآئی نے 4 خواتین کی ہلاکت کا معاملہ ایوان میں اٹھا دیا

0
26
parliment

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جے یوآئی رہنما زاہد اکرم درانی نے 4 خواتین کی ہلاکت کا معاملہ ایوان میں اٹھا لیا

زاہد اکرم درانی کا کہنا تھا کہ میرے حلقہ کی 4 خواتین کو میران شاہ میں شہید کردیا گیا ، میرے حلقہ کے لوگ گلہ کر رہے کہ کیا ہم پاکستانی نہیں ہے بدقسمتی سے وہ لوگ بنوں سے تھےاور صوبے سے ہوتے تومسئلہ ہائی لائٹ ہوتا ،پورا بنوں خون کے آنسو رو رہا، غریب خواتین تھیں،وزیراعظم کومعاملہ پر نوٹس لینا چاہیے،چاروں خواتین کو شہدا پیکج دینا چاہیے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو بھی معاملہ کی انکوائری کرنی چاہیے،

اسپیکر نے خواتین کے قتل اور شہریوں کے اغوا کا معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا

قبل ازیں غیرت کے نام پر خواتین کے قتل کا معاملہ حکومت ذرائع ابلاغ کو پابند کرے خواتین رشتے داروں کے قتل پر غیرت کے نام پر قتل کا لفظ استعمال نہ کیا جائے۔ مسلم لیگ(ن) نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔ قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

قرارداد میں کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان غیرت کے نام پر قتل کے واقعات میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔پنجاب میں روزانہ کسی شہر میں غیرت کے نام پر قتل کا واقعہ رپورٹ ہوتا ہے۔غیرت کے نام پر قتل کا بنیادی مقصد عورت کو دباﺅ میں لانا اور اس کی آواز بندی کرنا ہے۔یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ حکومت اخبارات ، ٹی وی چینلزاور ذرائع ابلاغ کو پابند کرے کہ خواتین رشتے داروں کے قتل پر ”غیرت کے نام پر قتل“کا لفظ استعمال نہ کیا جائے۔ملزم کے ساتھ دیگر قاتل مجرموں جیسا سلوک رکھا جائے اور اس کے ساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت نہ کی جائے۔

شمالی وزیرستان میں گاڑی پر فائرنگ سے 4 خواتین جاں بحق

Leave a reply