ملتان منڈی میں جوس بیچنے والا حذیفہ خاندان کا واحد کفیل میٹرک میں ٹاپ کر گیا

0
75

ملتان منڈی میں جوس بیچنے والا خاندان کا واحد کفیل حذیفہ میٹرک میں ٹاپ کر گیا-

باغی ٹی وی : ملتان کا حذیفہ جو پباپ کا سایہ سر سے چھن جانے کے بعد پانچ بہن بھائیوں پر مشتمل خاندان کا کفیل ہے ملتان منڈی میں جوس بیچ کر گھر کے اخراجات پورے کرتا ہے اور ساتھ ہی حذیفہ نے پڑھائی بھی جاری رکھی ہو ئی ہے-

اگر انسان کی لگن سچی ہو کسی چیز کا شوق ہو، نیت صاف ہو اور محنت کرے تو اللہ بھی انسان کا ساتھ دیتا ہے کیونکہ محنت میں ہی عظمت ہے اور ہمیشہ اچھی نیت کو اور صبر کرنے والوں کو ہی اچھا پھل ملتا ہے-

ایسے ہی حذیفہ کو بھی اسکی سچی لگن ،حوصلے،شوق اور محنت اور صبر کا اللہ نے انعام دیا اور مزدوری کرنے والا بچہ میٹرک میں ٹاپر بن گیا-

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حسن سید نامی صارف نے میٹرک میں ٹاپ کرنے والے غریب بچے کی فوٹو شئیر کی جس میں بچے نے جوس کا گلاس ہاتھ میں پکڑ رکھا ہے اور اپنی کامیابی پر مُسکرا رہا ہے-


ٹویٹڑ صارف نے تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ دنیا کی سب سے پیاری مسکراہٹ ،محمد حذیفہ نے میٹرک بورڈ ملتان سے 1050 نمبر کے امتیازی پوزیشن حاصل کی حذیفہ شربتِ والی ریڑھی پر ملازم ہے یہ امید ہے یہ محنت پر یقین ہے ، یہ بہار کی آمد کا اعلان ہے

ٹویٹر صارف کے اس ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین بھی حذیفہنکی کامیابی پر خوش ہوتے ہوئے اس کی تعریف کر رہے ہیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں-

دوسری جانب پی ٹی آئی کارکن عون عباس بپی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بتایا کہ پاکستان بیت المال نے شفقت پدری سے محروم پانچ بہن بھائیوں کے واحد کفیل ملتان کے رہائشی محمد حذیفہ سے رابطہ کیا ہے انشاءاللہ پاکستان بیت المال کی جانب سے محمد حذیفہ کے تعلیمی اخراجات کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو فوری مالی مدد بھی فراہم کی جائے گی-

علاوہ ازیں پاکستان بیت المال کے ٹویٹر ہینڈلر سے ایک ٹویٹ کی گیا جس میں بتایا گیا کہ پاکستان بیت المال کی ٹیم نے کچھ دیر قبل حذیفہ سے ملاقات کی -پاکستان بیت المال کی جانب سے محمد حذیفہ کو تعلیم حاصل کرنے میں معاونت کے ساتھ فوری طور پر مالی مدد بھی فراہم کی جائے گی

Leave a reply