جولائی 2021 درحقیقت 2018 کا ری پلے تھا،مریم اورنگزیب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی 2021 درحقیقت 2018 کا ری پلے تھا،

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عام آدمی کا رزلٹ آنے تک ن لیگ آگے تھی،رزلٹ رک جانے کے بعد ووٹ چور آگے ہوگئے عام آدمی کے ووٹ سے بنتے توسچ میں ہمیں خوشی ہوتی اور آپ کو مبارک بھی دیتے ،عام آدمی کشمیر فروشوں کو ووٹ نہیں دیتے،عام آدمی کے ووٹ کو روند کر مسلط ہونے والے صرف ووٹ چور ہوتے ہیں،عام آدمی مہنگائی کا طوفان، معاشی تباہی اورروزگارچھیننے والوں کو ووٹ نہیں دیتے جس شخص کا غیر متزلزل اعتماد ہرروزمتزلزل ہوتا ہواس کو ایسی باتیں زیب نہیں دیتی عام آدمی اپنے آٹا چینی بجلی گیس اور ووٹ دوائی چوری کرنے والوں کو قبول کرنے کو تیار نہیں عمران صاحب کا ووٹ پر نہیں ووٹ چوری پرغیرمتزلزل اعتماد ہے، عمران صاحب کا آرٹی ایس، اے ٹی ایمز اور مافیاز پر غیرمتزلزل اعتمادہے

ڈسکہ ضمنی الیکشن کیس،جسٹس عمر عطا بندیال نے کی ن لیگی وکیل سلمان اکرم راجہ کی سرزنش

پریذائیڈنگ افسران پولیس اسکواڈ کے ساتھ لا پتہ ہوگئے؟ ڈسکہ ضمنی الیکشن کیس میں عدالت کا استفسار

پشاور کی سڑکوں پر شرٹ اتار کر گاڑی میں سفر کرنیوالی لڑکی کی ویڈیو وائرل

واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

ناجائز تعلقات سے منع کرنے پر بیوی نے شوہر کو مردانہ صفت سے محروم کر دیا

لاہورپولیس کا نیا کارنامہ،نوجوان کو برہنہ سڑکوں پر گھمایا، تشدد سے ہوئی موت

قبل ازیں مسلم لیگ ن کی ترجمان کا کہنا تھا کہ عطا کو ہتھکڑی پہنا کر بکتر بند گاڑی میں دہشتگردوں کی طرح عدالت میں پیش کرنے پہ شرم آنی چاہئیےفسطائی ذہنیت رکھنے والے حکمرانوں کے دور میں احتجاج بھی سنگین جرم بن گیا ہے عطاء کی ہتھکڑیاں عمران صاحب کے غیرجمہوری دور کا ثبوت ہے سُن لیں ووٹ چوری کے خلاف احتجاج نہیں رُکے گا انشاءاللہ پارٹی ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ کو ہتھکڑی لگا کر بکتر بند گاڑی میں پیش کرنے کی شدید مزمت کرتے ہیں پارٹی ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ کی گرفتاری آمرانہ اور فسطائی ذہنیت کی عکاسی ہے پاکستانی جان لیں کہ اب احتجاج کرنے پر ہتھکڑی پہنائی جائے گی، قید کیا جائے گا

Comments are closed.