جولائی تا مارچ درآمدات کا حجم 463 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا. ادارہ شماریات
جولائی تا مارچ درآمدات کا حجم 463 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا. ادارہ شماریات
پاکستان میںموبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر71 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔جبکہ پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرمارچ تک کی مدت میں موبائل فونزکی درآمدات کاحجم 463 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 71 فیصدکم ہے۔
اعداد وشمارکے مطابقگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں موبائل فونزکی درآمدات کاحجم 1.596 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، مارچ میں موبائل فونز کی درآمدات پر15 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ سال مارچ کے مقابلہ میں 92 فیصد کم ہے، گزشتہ سال مارچ میں موبائل فونزکی درآمدات پر184 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
شماریات نے بتایا کہ فروری کے مقابلہ میں مارچ میں موبائل فونزکی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر55 فیصدکی کمی ہوئی ہے، واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ٹیلی کام کی مجموعی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر65 فیصدکی نمایاں کمی ہوئی ہے۔