06 مئی جمعتہ المبارک کو ملک بھر میں یوم حرمت مسجد نبوی منانے کا اعلان

0
28

لاہور:ملک کے تمام مکاتب فکر کے علماءو مشائخ اور متحدہ علماءبورڈ پنجاب نے مسجد نبوی کے تقدس کی خلاف ورزی پر 06 مئی جمعتہ المبارک کو ملک بھر میں یوم حرمت مسجد نبوی شریف منانے اور قراردادیں منظور کرنے کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیاہے کہ تمام سیاسی ومذہبی قائدین رسول اللہ ﷺسے محبت رکھتے ہیں اور کسی کافر کو بھی بغیر قرآن وسنت کے شواہد کے گستاخ رسول ﷺ قرارنہیں دیاجاسکتا سیاسی قائدین کو چاہیے کہ ایک دوسرے کے خلاف نفرتیں ختم کریں شیری مزاری کے توہین مذہب پر اقوام متحدہ کو لکھا جانےوالا خط بیرونی مداخلت کو دعوت دینے کے مترادف ہے اس سے توہین ناموس رسالت اور توہین مذہب کے خلاف چلائی جانے والی سازشوں کو تقویت ملے گی اور پاکستان پر دباﺅ بڑھے گا عمران خان شریں مزاری کو حکم دیں کہ وہ اقوام متحدہ کو لکھا جانیوالا خط واپس لیں

ان خیالات کا اظہار چیئرمین پاکستان علماءکونسل و متحدہ علماءبورڈ اور نمائندہ خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ محمدطاہر محمود اشرفی ، علامہ عبد الحق مجاہد ، مولانا محمد خان لغاری ، مولانا سید ضیاءاللہ شاہ بخاری ، ڈاکٹر راغب نعیمی ، مفتی محمد علی نقشبندی ، مولانا اسعد زکریا قاسمی ، مولانا نعمان حاشر ، مولانا محمد شفیع قاسمی ، علامہ طاہر الحسن ، مولانا اسد اللہ فاروق ، علامہ زبیر عابد، مولانا طاہر عقیل اعوان، مولانا محمد اسلم صدیقی ، مولانا عزیز اکبر قاسمی ، مولانا محمد اشفاق پتافی ، مولانا سعد اللہ شفیق ، مولانا عبید اللہ گورمانی، قاری عبد الحکیم اطہر، مولانا محمد اسلم قادری، قاری مبشر رحیمی، مفتی عمر فاروق، مولاناقاسم قاسمی، مولانا ابو بکر حمید صابری، صاحبزادہ ثاقب منیر، مولانا طلحہ صدیقی، مولانا انوار الحق مجاہد، مولانا امین الحق اشرفی، مولانا حبیب الرحمن عابد اور دیگر نے ایک مشترکہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاایک سوال کے جواب حافظ طاہر محمود اشرفی کاکہناتھاکہ پاکستان علماءکونسل کسی سیاسی جماعت کی غلام نہیں ہے ہم اپنے فیصلے کرنے میں مکمل آزاد وخودمختار ہیں

عمران خان کے ساتھ 16ماہ کام کیا کبھی کوئی مراعات یا ذاتی فائدہ نہیں لیا اسی طرح موجودہ وزیر اعظم کے دورہ سعودی کے دوران ہم نے پاکستان اور دین اسلام کے خدمت کیلئے کرداراداکیا ہے سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور اسلامی ممالک کے ساتھ پاکستان کے تعلقات بہت مضبوط ہیں، ملک و قوم اور دین کیلئے کسی بھی فرد اور حکومت سے تعاون کرنا جرم نہیں ہے ایک سوال پر حافظ طاہر محمود اشرفی کاکہناتھاکہ عمران خان کو کیسے گستاخ رسول قرار دیدیں ؟ایسی باتیں ہی تباہی کا باعث بنتی ہیں جب تک ٹھوس شواہد نہ ہوں کسی کو کافر یا گستاخ کہنا درست نہیں ہے،

عمران خان تو درکنارکسی کافر کو بھی گستاخ رسول قرآن و سنت کے شواہد کے بغیرقرار نہیں دے سکتے انہوںنے کہاکہ سعودی دورے کے دوران حکومتی وفد کے حق اور مخالفت میں نعرہ بازی حرمین کی حدود میں ہوئی جونہیں ہونی چاہیے تھی اس پر سعودی حکومت تحقیقات کررہی ہے انہوںنے کہاکہ عمران خان رسول اکرم ﷺ کے امتی ہیں ان پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ مسجد نبوی میں نعرہ بازی کے عمل کی بھرپور مذمت کریں انہوں نے کہا کہا کہ گذشتہ دو سال سے ملک میں توہین مذہب و توہین ناموس رسالت کے قانون کا غلط استعمال نہیں ہوا ہے ، عوام الناس نے اگر ایف آئی آرز کروائی ہیں یا درخواستیں دی ہیں تو ان کو میرٹ پر دیکھا جانا چاہیے ، اس سلسلہ میں وزیر اعظم میاں شہباز شریف ، وفاقی وزیر قانون اور وزیر داخلہ یقین دہانی کروا چکے ہیں۔ انہوں نے سابق وزیر شیریں مزاری کی طرف سے اقوام متحدہ اور دیگر اداروں کو لکھے جانے والے خطوط پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیریں مزاری اور تحریک انصاف کے قائدین کو عدالتوں ، متحدہ علماءبورڈ یا اسلامی نظریاتی کونسل سے رجوع کرنا چاہیے تھا، شیریں مزاری کا خط پاکستان کے نظام میں بیرونی مداخلت کو دعوت دینا اور توہین ناموس رسالت و توہین مذہب کے قوانین کے خلاف چلائی جانے والی مہم کو تقویت دے گا، عمران خان صاحب کو اس پر فوری خطوط کو واپس لینے کاحکم دینا چاہیے ،

ایک منظم سازش کے تحت ان قوانین کے خلاف پہلے ہی بے بنیاد مہم چلائی جا رہی ہے جس کو ان خطوط سے تقویت ملے گی۔ ایک سوال کے جواب میں حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ متحدہ علماءبورڈ کے پاس جب ایف آئی آرز یا درخواستیں آئیں گی تو قرآن و سنت اور ملک کے قوانین کے مطابق فیصلہ کریں گے، ہم اللہ کے سامنے جوابدہ ہیں کسی حکومت ، فرد ، گروہ یا جماعت کے سامنے نہیں وزیر اعظم شہبازشریف ،وزیر قانون اور وزیر داخلہ سے واضح بات کی کوئی مقدمہ سیاسی و ذاتی مخالفت پر توہین مذہب پر نہیں ہونا چاہئے جس پر انہوںنے یقین دہانی کروائی ہے انہوںنے کہاکہ متحدہ علماءبورڈ نے گذشتہ تین سال میں جو کام کیا ہے وہ روز روشن کی طرح واضح ہے ، ہم نے ہمیشہ درخواست کی ہے کہ غیر شرعی فتوے بازی ، غداری اور گستاخی کے فتوے بند ہونے چاہئیں ایک اور سوال کے جواب میں حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ متحدہ علماءبورڈ غیر سیاسی پلیٹ فارم ہے ، اس فورم کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے ، حق کو حق کہیں گے اور سچ کو سچ کہیں گے۔انہوں نے کہاکہ ملک کے مسائل کا حل صاف شفاف احتساب اور آزادانہ انتخابات سمجھتے ہیں، فوری طور پر انتخابی اصلاحات کی جائیں تا کہ انتخابات کا راستہ آسان ہو۔پاکستان علماءکونسل کی مرکزی مجلس شوریٰ و عاملہ کا اجلاس مئی کے آخری ہفتہ میں ہو گا جس میں مستقبل کے حوالے سے فیصلے کریں گے۔

Leave a reply