fbpx

جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے بڑی خوشخبری،بہاولپور، لودھراں روٹ پر سپیڈو بس سروس کا اعلان

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی جانب سے جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے بڑی خوشخبری
وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے بہاولپور، لودھراں روٹ پر سپیڈو بس سروس فوری بحال کرنے کا اعلان کیا ہے. وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے ہداہت کی کہ
بہاولپور، لودھراں روٹ پر سپیڈو بس سروس کو جلد از جلد فنکشنل کیا جائے۔ سپیڈو بس سروس کی بحالی سے عوام کو سفر کی جدید اور آرم دہ سہولت میسر ہوگی۔
وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے لاہور اور راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس پراجیکٹ کے خراب سٹیشنزکی جلد بحالی کی بھی ہدایت کی ،میٹرو بس پراجیکٹس کے خراب ایکسی لیٹرز کو فنکشنل کرنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ میں جلد ہی اورنج لائن میٹرو ٹرین اور میٹرو بس پراجیکٹ کا سرپرائز وزٹ کروں گا۔ میٹرو بس سٹیشنز پر واش رومز صاف ستھرے اور لائٹس چالو حالت میں ہونی چاہئیں.
پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی میٹرو بس سٹیشنز کی حالت کو دنوں میں درست کرکے رپورٹ پیش کرے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازنے کہا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین اور میٹرو بس سروس عام آدمی کی سواری ہے۔اورنج لائن میٹرو ٹرین میں مسافروں کی تعداد بڑھانے کے لئے آوٹ آف باکس اقدامات کئے جائیں.اجلاس میں اورنج لائن میٹرو ٹرین میں سٹوڈنٹس کے لئے مفت سفر کی سہولت دینے اور فیڈر بسیں چلانے کی تجویزپر بھی غور کیا گیا.وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی اس ضمن میں جلد حتمی سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی.حمزہ شہباز نے کہا کہ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے بورڈ کو جلد مکمل کیا جائے۔وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ سے متعلق اجلاس سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے بریفنگ دی.اجلاس میں خواجہ احمد حسان، مہر اشتیاق احمد، عمران گورایہ، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی، سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور متعلقہ حکام نے شرکت کی.