جون 2022:نائنٹی 90 بیش لیگ کی میزبانی عرب امارات نے اعزاز حاصل کرلیا

0
25

شارجہ: جون 2022:نائنٹی 90 بیش لیگ کی میزبانی عرب امارات نے اعزاز حاصل کرلیا اطلاعات کے مطابق مسلم برادرملک متحدہ عرب امارات میں اگلے سال نائنٹی 90 بیش کے نام سے ایک بالکل نئی بین الاقوامی فرنچائز کرکٹ لیگ شروع کی جائے گی اور تاریخی شارجہ کرکٹ سٹیڈیم اس ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔

 

 

ادھر ذرائع کے حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہ ٹورنامنٹ ایمریٹس کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے بینر تلے کھیلا جائے گا جو چیئرمین ای سی بی اور متحدہ عرب امارات کے وزیر رواداری اور بقائے باہمی شیخ نہیان بن مبارک النہیان کے زیر کنٹرول ہے ۔ایونٹ کا انعقاد شارجہ کرکٹ کونسل سنچری ایونٹس اور سپورٹس کے تعاون سے کیا جائے گا۔

 

ادھر پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی دوستی کے 50 سال مکمل ہونے والے ہیں ،اس پرمسرت موقع پرسینٹورس مال کی انتظامیہ کو متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کے زیر اہتمام تصویری نمائش کی میزبانی کا شاندار اعزاز حاصل ہوا جو متحدہ عرب امارات کے شاندار 50 سال اور دونوں ممالک کے درمیان لازوال دوستی کا جشن منانے کے لیے دکھائی گئی، ایچ ای حماد عبید ابراہیم الزابی(متحدہ عرب امارات کے سفیر)تقریب کے مہمان خصوصی تھے اور تقریب کا افتتاح سینٹورس کے ایچ ای اور سی ای او سردار یاسر الیاس خان نے کیا۔

 

ادھر اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق سردار گروپ آف کمپنیز کے سی ای او سردار یاسر الیاس نے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گزشتہ 50 سالوں کی خوبصورت تاریخ کو یاد کیا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان مضبوط رشتے کا ذکر کیا۔ متحدہ عرب امارات ایک برادر ملک رہا ہے جس نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔

 

Leave a reply