جون کے مہینے میں بھارتی فوج کے ہاتھوں 51 کشمیری شہید

0
33

جون کے مہینے میں بھارتی فوج کے ہاتھوں 51 کشمیری شہید

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیر میں جون 2020 میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں51کشمیریوں کو شہید کردیا گیا۔ جو کہ اب تک ایک ماہ میں شہید ہونے والے کشمیریوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

2020میں سرینگر، شوپیاں، اننت ناگ اور پلوامہ میں مختلف21آپریشنز میں134نوجوان عسکریت پسندوں کو شہید کیا گیا۔ جبکہ مختلف واقعات میں13 عام شہری بھی شہید ہوئے۔ساوتھ ایشین وائر کی طرف سے مرتب کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق اسی مدت کے دوران بھارتی فورسز نے مبینہ طور پر مختلف9واقعات میں کم از کم19افراد کو گرفتارکیا جن میں زیادہ ترنوجوان شامل ہیں۔ یہ گرفتاریاں مختلف علاقوں میں جاری کم و بیش300سرچ آپریشنز کے دوران کی گئیں۔ان آپریشنزمیں2درجن سے زائد رہائشی مکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔
بھارتی فوج ، پیراملٹری فورسز اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے آپریشنز میں فائرنگ سے 48افراد زخمی ہوئے۔جبکہ2 سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوئے۔

گذشتہ برس اگست میں نئی دہلی نے آرٹیکل 370کو منسوخ کرتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر کے علیحدگی پسند گروپوں کو عملی طور پر کچلنے کی حکمت عملی اپنائی ہے۔ مرکزی دھارے میں شامل سیاسی جماعتوں کے لئے بھی اپنی سرگرمیاں کرنے کے لئے بہت کم جگہ ہے اور ان میں سے کسی نے بھی ابھی تک نئی دہلی کے جموں و کشمیر کی خودمختاری کو واپس لینے کے یکطرفہ فیصلے کے خلاف کھلے عام آواز نہیں اٹھائی ہے۔

یہ عسکریت پسند جنہوں نے یہ حملے کیے یا حالیہ مہینوں میں مقابلوں میں مصروف ہیں وہ زیادہ تر مقامی کشمیری ہیں۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق لوگ ، خاص طور پر نوجوان ، محسوس کرتے ہیں کہ کشمیر اور نئی دہلی کے درمیان کسی بھی مفاہمت کا کوئی امکان نہیں رہااور اب ان کے سامنے صرف دو ہی انتخاب ہیں۔ نئی سیاسی حقیقت کے سامنے ہتھیار ڈالنایا اس کے خلاف مزاحمت ہے۔

گزشتہ اپریل سے اب تک کشمیر میں گھاتوں اور مقابلوں میں ایک کرنل اور میجر سمیت 20 مزید سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ سال کے پہلے چھ ماہ میں اعلیٰ کمانڈروں سمیت 110 سے زیادہ عسکریت پسند بھی شہید ہو ئے ہیں۔

مقبوضہ جموں و کشمیر میں رواں سال سرکاری فوج کی کارروائیوں میں حزب المجاہدین ،جیش محمد اور لشکر طیبہ کے متعدد اعلی کمانڈرشہید ہوئے ہیں۔ القمرآن لائن کے مطابق جنوبی کشمیر میں ضلع اننت ناگ کے ڈیلگام کے علاقے میں سرکاری فوج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں لشکر طیبہ کے ضلعی کمانڈر مظفر احمد بھٹ سمیت چار عسکریت پسند شہید ہوئے جن کا تعلق تحریک لبیک اور حزب المجاہدین تنظیموں سے تھا۔

Leave a reply