باغی ٹی وی: ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی نمایاں کمی دیکھی گئی۔
پاکستان میں فی تولہ 24 قیراط سونے کی قیمت میں 3 ہزار 800 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 54 ہزار 365 روپے ہو گئی۔اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا 3 ہزار 258 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 3 ہزار 810 روپے پر آ گیا، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 987 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 78 ہزار 502 روپے ریکارڈ کی گئی۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی کا سلسلہ جاری ہے، فی تولہ چاندی 9 روپے سستی ہو کر 3 ہزار 790 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 8 روپے کمی کے بعد 3 ہزار 249 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت پر دباؤ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 39 ڈالر کمی کے بعد 3327 ڈالر پر پہنچ گیا۔
ایران کا حملہ قطر کے خلاف نہیں ، امریکی مداخلت کا جواب تھا، صدر مسعود پزشکیان
گنڈاپور نے 11 کروڑ کے بسکٹ ، 240 ارب عیاشیوں پر خرچ کیے ، اپوزیشن لیڈر کا انکشاف