جونیئر ٹیم آفیشلز و کھلاڑیوں کو کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا

0
30

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم کراچی میں مکمل ایس او پیز کیساتھ جاری جونیئر ہاکی کیمپ میں جونیئر ٹیم آفیشلز و کھلاڑیوں کو کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا. پی ایچ ایف سیکریٹری جنرل اولمپیئن محمد آصف باجوہ نے این سی او سی کیساتھ اظہار تشکر کیا

تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم کراچی میں جاری جونیئر ہاکی کیمپ میں موجود ٹیم آفیشلز و کھلاڑیوں کو کرونا سے بچاؤ کیلئے ویکسین لگانے کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا.ویکسین کا دوسرا ڈوز 26 مئی کو لگایا جائے گا. جبکہ پی ایچ ایف ہیڈ کوارٹر لاہور میں بھی سینئر ٹیم آفیشلز و کھلاڑیوں کو پہلے ڈوز کی ویکسین لگانے کا عمل شروع ہوگیا.

اس حوالے سے پی ایچ ایف سیکریٹری جنرل اولمپیئن آصف باجوہ نے این سی او سی کیساتھ اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم تہہ دل سے حکومت پاکستان ,حکومت پنجاب, حکومت سندھ اور خصوصی طور پر این سی او سی چیئرمین اسد عمر , ڈاکٹر فیصل سلطان ,کوآرڈینیٹر این سی او سی لیفٹننٹ جنرل حمود الزمان کے شکر گزار ہیں جنہوں نے سینئر و جونیئر ٹیم آفیشلز و کھلاڑیوں کو ویکسین لگوانے کے احکامات دیئے اور کھلاڑیوں کو اس حوالے سے سہولیات فراہم کیں. کورونا کی وباء کے پیش نظر پی ایچ ایف صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں جونیئر ہاکی ٹیم کا مکمل ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے کیمپ جاری یے.بلاشبہ پی ایچ ایف کیلئے ان حالات میں جونیئر ایشیاء ہاکی کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں کیمپ کا انعقاد کسی چیلنج سے کم نہیں تھا مگر الحمداللہ سینیئر ڈاکٹرز کی ٹیم کی زیر نگرانی مکمل احتیاطی تدابیر کو اپناتے ہوِئے کیمپ جاری ہے.

Leave a reply