جنوبی افریقہ کے خلاف سلامی بلے باز فخر زمان نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

0
25

جنوبی افریقہ کے خلاف سلامی بلے باز فخر زمان نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

باغی ٹی وی : دورہ جنوبی آفریقہ کے سلسلے میں قومی ٹیم کے پریکٹس جاری ہے . پریکٹس میچز کا سلسلہ جاری ہے . قذافی سٹیڈیم میں انٹرا سکواڈ پریکٹس ون ڈے میچ ہوا جس کے دوران فخر زمان نے سنچری بنائی . اس پرفارمنس پر اوپننگ بیٹسمین فخر زمان پر جوش اور پر اعتماد ہیں کہ انہیں تھری فیگر اننگز کھیل کر بہت اچھا لگا.

اس کارکردگی پر فخر زمان کا کہنا تھا کہ وہ اچھے باؤلرز کیخلاف کوئی ون ڈے میچ کافی عرصے کے بعد کھیلے ہیں. انہوں نے کہا کوشش کی کہ خود کو کریز پر زیادہ دیر تک قائم رکھ سکیں جبکہ سیٹ ہونے کے بعد انہوں نے اپنے سٹروکس کھیلنا شروع کئے تو سکورنگ ریٹ میں اضافہ ہونے لگا۔

فخر زمان کا کہنا مزید کہنا تھا کہ دورے کے حوالے سے یہ ان کی بہت اچھی بات ہے ان کا کہنا تھا کہ جبکہ کیمپ کافی حد تک موثر ثابت ہوا. اس میچ سے حاصل ہونے والا اعتماد ان کو کام دے گا جو کہ جنوبی افریقہ کیخلاف میچوں میں بھی فائدہ اٹھائیں گے۔ یاد رہے کہ بائیں ہاتھ کے بیٹسمین اس سے پہلے بھارت کے خلاف چیمپئن ٹرافی میں اچھی کارکردگی دکھا سکے ہیں. ان کا کہنا تھا کہ وہ طویل عرصے کے بعد ون ڈے میچ کھیل کر پر جوش ہیں۔

ادھ جنوبی آفریقہ کے حوالے قومی ٹیم کے حوالے سے اہم خبر کہ جس کو سول ایوی ایشن نے واضح‌ کر دیا . جس میں کہا گیا ہے کہ میزبان ملک سمیت بارہ افریقی ممالک کو سی درجہ بندی میں شامل کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے بتایا کہ 26 مارچ کو ٹیم چارٹرڈ فلائٹ سے جوہانسبرگ روانہ ہو گی . کورونا سفری پابندیوں کی وجہ سے قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ جنوبی افریقہ متاثر ہونے کا کوئی اندیشہ نیہیں ہے . جبکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے متعدد افریقی ممالک سے آنے اور جانے والے مسافروں پر سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں.

واضح رہے پاکستان میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلیے سول ایوی ایشن اتھارٹی نےے ، بی اور سی کیٹیگری میں شامل ملکوں کی نئی فہرست جاری کی ہے،

ہزارہ گرلز بمقابلہ گلگت گرلز فٹ بال میچ کی تصویری جھلکیاں

Leave a reply