جنوبی پنجاب پر شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی کاایجنڈا واضح‌ کردیا

0
45

جنوبی پنجاب کے علیحدہ مختص بجٹ پر شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی کا ایجنڈا واضح‌ کردیا

باغی ٹی وی: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کادورہ کیا اور اجلاس کی صدارت کی،جس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری جنوبی پنجاب ثاقب ظفرکی جانب سےبریفنگ دی گئی .شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کیلئے33فیصدعلیحدہ بجٹ مختص ہونابارش کاپہلا قطرہ ہے،وسیب کی تقدیر بدلنےکیلئےتمام اختیارات کاجنوبی پنجاب سیکریٹریٹ منتقل ہونا ضروری ہے،

ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے ہرشہراور قصبے میں یکساں ترقی پی ٹی آئی کاایجنڈا ہے،پی ٹی آئی عوام سےجنوب پنجاب کو صوبہ بنانے کاوعدہ نبھائے گی،علیحدہ بجٹ جنوبی پنجاب کےعوام کی محرومیوں کےازالےکاآغاز ثابت ہو گا،جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانےکامطالبہ تمام تعصبات سےبالاتر ہے،

ادھر حکومت نے انعام غنی کو ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس (اے آئی جی) جنوبی پنجاب مقرر کیا گیا۔ حکومت پنجاب نے سیکرٹریٹ میں انتظامی امور کو حل کرنے کے لئے مزید 385 افراد کی بھرتیوں کی بھی منظوری دی۔

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں 18 محکمے ہوں گے ، جن میں سے ہر ایک کے لئے خصوصی سکریٹری اور دو اضافی سیکرٹری ہوں گے۔

سیکرٹریٹ میں قائم ہونے والے محکموں میں منصوبہ بندی اور ترقی ، صحت ، آبپاشی ، توانائی ، بلدیاتی اداروں ، فنانس ، زراعت اور تعلیم شامل ہیں۔سیکرٹریٹ میں ملتان ، بہاولپور اور ڈیرہ غازیخان سے متعلق تمام انتظامی امور حل کیے جائیں گے۔

Leave a reply