ریاست کے خلاف منصوبہ بندی کرنے کے جرم کی کوئی معافی نہیں،مریم اورنگزیب

بانی پی ٹی آئی عمران خان ہر روز این آر او کی بھیک مانگتا ہے
maryam auranzeb

لاہور: ن لیگ کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا کہ ریاست کے خلاف منصوبہ بندی کرنے کے جرم کی کوئی معافی نہیں-

باغی ٹی وی: لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ نئے نیب قانون کے تحت ریلیف کی پہلی درخواست 9 مئی کے مجرم نے دی ہے، کہتا ہے قانون چوروں کو بچانے کے لیے بنایا گیا اور این آر او کی پہلی درخواست موصوف کی اپنی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی والے این آر او بھی مانگتے ہیں اور جلسی بھی کرتے ہیں، جلسی 9 مئی اور ریاست کے خلاف منصوبہ سازی کے جرم سے بچنے کے لیے این آر او کی بھیک ہے نیب قانون کو چوروں کا قانون کہنے والے نے خود سب سے پہلے ریلیف کی درخواست کیوں دی؟ گھڑی اور توشہ خانہ چور، 190ملین پاؤنڈ کا مجرم دوسروں پر کیچڑ اچھالنے کی آڑ میں خود این آر او لے کر بھاگنا چاہتا ہے۔

جنگ بندی معاہدے پر دستخط نہ کرنے پر نیتن یاہو کیخلاف اسرائیلی سڑکوں پر نکل …

مریم اورنگزیب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ہر روز این آر او کی بھیک مانگتا ہے لیکن جرم کا حساب نہیں دیتا، جنہیں چور کہا جاتا تھا وہ خود اس شخص کے ظلم کا نشانہ بنے، ہر الزام کا جواب دیا، قید کاٹی اور عدالتوں سے سرفراز ہوئے جبکہ این آر او کی بھیک نہیں مانگی۔

جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما کی گاڑی کے قریب دھماکا،رہنما سمیت 4 افراد زخمی،بیٹا …

Comments are closed.