سپریم کورٹ نے وکیل کو 10ہزار روپے جرمانہ کر دیا

0
34

سپریم کورٹ نے وکیل کو 10ہزار روپے جرمانہ کر دیا
ٹی ایم اے لاڑکانہ میں کرپشن کیس کی سماعت ہوئی

سپریم کورٹ نے ملزمان کے وکیل کو 10ہزار روپے جرمانہ کر دیا ،وکیل کو تیاری کیلئے وقت دینے کی درخواست پر جرمانہ کیا گیا ،وکیل ملزمان نے کہا کہ موکلان پر جتنی کرپشن کا الزام تھا وہ جمع کرا چکے ہیں تمام رقم احتساب عدالت میں جمع کروائی ہے ، جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ صرف کرپشن کی رقم جمع کرانے پر ضمانت نہیں ہو سکتی، نیب قانون میں ترمیم کے بعد احتساب عدالت ضمانت کیس سن رہی ہے،نامزد چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان2سال سے عبوری ضمانت پر ہیں ،وکیل ملزمان نے کہا کہ عبوری ضمانت میں 6دن کی توسیع کردیں، احتساب عدالت سے رجوع کرینگے،

جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ کو بائی پاس کر کے معاملہ ٹرائل کورٹ کو نہیں بھجوا سکتے،ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرکے کیس واپس عدالت عالیہ بھجوا سکتے ہیں،

قبل ازیں سپریم کورٹ میں خورشید شاہ کے اہل خانہ اور شریک ملزمان کی ضمانت منسوخی کا کیس کی سماعت ہوئی ،نیب نے کیس سے متعلق مزید دستاویزات جمع کرانے کی استدعا کر دی عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی ،عدالت نے کہا کہ 9شریک ملزمان ہیں نیب ریکارڈ یکجا کر کے جمع کرائے،جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی نیب نے خورشید شاہ اور شریک ملزمان کی ضمانت منسوخ کیلئے رجوع کر رکھا ہے

واضح رہے کہ خورشید شاہ کو سپریم کورٹ نے رہا کرنے کا حکم دیا تھا، خورشید شاہ کو نیب نے گرفتارکیا تھا اور وہ ایک طویل عرصہ جیل میں رہے ہیں

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما، رکن قومی اسمبلی سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکمران عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں،جو حکومت معیشت نہیں سنبھال سکتی اسے اقتدار میں رکھنے کا بھی حق نہیں، عمران خان ملک کیلئے رسک بن گئے ہیں،پارلیمنٹ کو نظر انداز کرنے کے باعث ملک میں بحران پیدا ہوئے، عمران خان نے قوم کو دھوکہ دیا،آج لانے والے بھی پریشان ہیں،اسلام آباد جاتے ہی اپوزیشن کو یکجا کرنے کی کوشش کروں گا،حکومت میں مظاہرین کوسنبھالنے کی اہلیت نہیں، خورشید شاہ نے کہا کہ ریاست کے بینک کو آئی ایم ایف کے سامنے جوابدہ بنا دیا گیا ہے ،یہ ہمیں 2018 کی معیشت واپس کردیں، ہم انہیں معاف کردیں گے، ہمارے مخالفین بھی ہمیں کہتے ہیں کہ ہمیں معافی دے دیں اور انہیں نکالیں

@MumtaazAwan

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں

خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

حکومت پورے ادارے کو آگ لگانے کی دھمکی لگا رہی،کوئی پوچھنے والا نہیں، مریم

نوجوان لڑکی سے چار افراد کی زیادتی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس ان ایکشن

پنڈورا پیپرز میں 700 لوگوں کا نام ،جو نواز شریف کے ساتھ ہوا وہی ہونا چاہئے، شاہد خاقان عباسی

عمران خان نے دھوکہ دیا، خورشید شاہ کا بڑا اعلان

Leave a reply