حدیقہ میمن کیس:اجتماعی زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر چار ملزمان کو عمر قید کی سزا

0
46
hadika meman case

کراچی انسداد دہشت گردی عدالت نے میمن گوٹھ میں اجتماعی زیادتی کا شکار حدیقہ میمن کیس میں جرم ثابت ہونے پر چار ملزمان کو عمر قید کی سزا سنادی،مزید پانچ سال جیل میں سزا دینے کا بھی حکم جاری، ملوث ملزمان کو کراچی سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا-

باغی ٹی وی : حدیقہ میمن کے والد جاوید میمن نے عدالت کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو سزا دے کر معزز عدالت نے مزید بچیوں کی زندگی کو تباہ ہونے سے بچا لیا ہے ایڈووکیٹ محمد خان شیخ نے کہا کہ سماج میں برائیوں کو ختم کرنے میں یہ فیصلہ اہم کردار ادا کرے گا-

قصور: اوباشوں نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

تفصیلات کے مطابق دو سال قبل 12 جنوری 2021 کو میمن گوٹھ میں 14 سالہ بچی طالبعلم حدیقہ جاوید میمن سے محلے کے چار ملزمان سبحان، آرض، عدیل مزمل نے اجتماعی زیادتی کر کے سوشل میڈیا پر نازیبا وڈیو بھی وائرل کی تھی جس کے خلاف تھانہ میمن گوٹھ میں مقدمہ درج کر کے ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا تھا-

اس سلسلے میں پہلے ملیر کورٹ اور بعدازاں انسداد دہشت گردی عدالت میں 18 ماہ تک کیس چلا جس کا عدالت نمبر 4 کے معزز جج الطاف اعوان نے جرم ثابت ہونے پر چاروں ملزمان کو 25 سال عمر قید اور مزید 5 برس قید کی سزا سنائی اور فوری طور پر ملزمان کو سینٹرل جیل بھجوا دیا-

 سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا پڑوسی گرفتار

کیس میں حدیقہ میمن کے وکیل محمد خان شیخ نے بتایا کہ میں نے کیس میں اس لیے محنت کی کے سماج میں سے برائیوں کو روکا جا سکے، لڑکی کے والد جاوید میمن کا کہنا ہے کہ اوباش لڑکوں نے میری بیٹی کی زندگی تباہ کردی ہے لیکن عدالت نے انصاف کرکے دیگر بچیوں کی زندگی کو محفوظ بنا دیا ہے۔

Leave a reply