جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر ریفرنس خارج

0
32

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف صدر کو خط لکھنے پر دائر ریفرنس خارج کر دیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر ایک ریفرنس خارج کر دیا،سپریم جوڈیشل کونسل نے فیصلے میں‌ کہا کہ خط کے مندرجات ایسے نہیں کہ جج کو عہدے سے ہٹایا جا سکے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس وحید ڈوگر نامی شہری نے دائر کیا تھا۔

سپریم جوڈیشل کونسل نے دو میں سے ایک ریفرنس کا فیصلہ اپنی ویب سائٹ پر جاری کر دیا ہے۔ سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جسٹس فائز عیسیٰ کے خطوط صرف صدر مملکت کیلئے ہی تھے۔ جسٹس فائز عیسیٰ اپنے سسر اور بیٹی کی علالت کے باعث بھی دباؤ میں تھے۔

وضح رہے کہ حکومت نے ججز کے خلاف سپریم کورٹ جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا جس پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے صدر مملکت کو خط لکھا تھا ،ریفرنس کے بعد یہ کہا جا رہا تھا کہ سپریم جوڈیشل کونسل میں 350 ریفرنس ہیں لیکن جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے بارے میں ریفرنس پر اتنی جلدی سماعت کیوں ہو رہی ہے ،اس پر سپریم کورٹ کے ترجمان نے کہا ہے کہ زیرالتوا ریفرنسزپر قانون اورضابطے کےمطابق سماعت کے بعد فیصلہ کیاجائے گا،گزشتہ چنددنوں سے350 ریفرنسز زیرالتوا ہونے کا تاثر دیا گیا اور350ریفرنسزکا تذکرہ بار بار کیا گیا،ترجمان نے کہا کہ 350کےاعدادوشمارغلط،بے بنیاداورحقائق پرمبنی نہیں ہیں ،ترجمان نے کہا کہ سپریم جوڈیشل کونسل کو426شکایات اورریفرنسزموصول ہوئے،قانون کے مطابق398ریفرنسزاورشکایات کونمٹا دیا گیا.

Leave a reply