اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس سرفراز ڈوگر نے کورٹ کا آغاز کر دیا
جیسے ہی عدالت کی کارروائی شروع ہوئی، تلاوت کلام پاک سے ماحول کو روحانیت بخشی گئی، جس کے بعد جسٹس سرفراز ڈوگر نے کورٹ کی کارروائی کا آغاز کیا۔اس موقع پر عدالت میں موجود مختلف اہم شخصیات نے نئے جج کو خوش آمدید کہا۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل عبد الخالق تھند نے کورٹ میں آ کر جسٹس سرفراز ڈوگر کا خیرمقدم کیا اور انہیں ویلکم کیا۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نئے جج کو خوش آمدید کہا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اسی طرح ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد کے دفتر سے سرکاری وکیل نے بھی عدالت میں آ کر اپنا تعارف کرایا اور نئے جج کو خوش آمدید کہا۔جسٹس سرفراز ڈوگر نے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا اور کہا "تھینک یو”۔
بعد ازاں، جسٹس سرفراز ڈوگر نے عدالت میں تین کیسز کی سماعت کی۔ تاہم، ان کیسز کی سماعت کے دوران کسی بھی وکیل نے عدالت میں پیش ہونے کی زحمت نہیں کی سوائے سرکاری وکلا اور لا افسران کے۔
دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ میں دوسری ہائیکورٹس سے تین ججز کے تبادلے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج 80 فیصد سے زائد کیسز میں وکلا پیش نہیں ہوئے،لاء افسران سرکاری وکلا اور درخواست گزار خود عدالتوں میں پیش ہوتے رہے ججز تبادلے کے خلاف ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے آج مکمل ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے،جسٹس انعام امین منہاس اور جسٹس اعظم خان کی عدالت میں وکلا پیش ہوئے،جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس خادم حسین سومرو کی عدالت میں صرف لا افسران پیش ہوئے
لاہور ،گولیاں چل گئیں، گھر کے دروازے پر وکیل قتل
امریکی صدر ٹرمپ کی ایک بار پھر کینیڈا کو امریکہ کی 51 ویں ریاست بنانے کی خواہش