جسٹس محمد علی مظہر نے سپریم کورٹ کے جج کا حلف اٹھا لیا

سندھ ہائی کورٹ کے سابق جسٹس محمد علی مظہر نے سپریم کورٹ کے جج کا حلف اٹھا لیا ہے

چیف جسٹس گلزار احمد نے جسٹس محمد علی مظہر سے سپریم کورٹ میں حلف لیا جبکہ جسٹس محمد علی مظہر کے حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 17ہ وگئی ہے۔

جسٹس محمد علی مظہر کی حلف برداری کی تقریب میں ججز اور سینئر وکلا شریک ہوئے۔ تقریب میں اٹارنی جنرل آف پاکستان ، سینئر وکلاء ، لاء آفیسرز اور لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کے افسران نے شرکت کی۔تقریب حلف برداری کی کارروائی رجسٹرار سپریم کورٹ آف پاکستان نے انجام دی۔ اس موقع پر سپریم کورٹ آف پاکستان کے افسران اور عملہ بھی موجود تھا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علو نے جسٹس محمد علی مظہر کی بطور سپریم کورٹ جج تعیناتی کی منظوری دی تھی صدر مملکت کی منظوری کےبعد وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا

Comments are closed.