کے الیکٹرک کا انوکھا کارنامہ، 720 یونٹ کا بل 20 لاکھ روپے سے زائد

0
24

کے الیکٹرک نے تیس سال پرانے 25 ہزار روپے کے بل کی عدم ادائیگی پر رہائشی عمارت کی بجلی منقطع کردی۔

گلستان جوہر بلاک 1 میں قائم رہائشی عمارت فاران سینٹر کے 30 سال پرانے 25 ہزار روپے کے بل کی عدم ادائیگی کو بنیاد بنا کر کے الیکٹرک نے عمارت کی بجلی کاٹ دی۔

اس عمارت میں 16 فلیٹ، ایک بینک اور پانج دکانیں ہیں، جو بجلی کٹنے کے بعد اندھیرے میں ڈوب گئے ہیں۔

مکینوں نے مؤقف اپنایا کہ ’ہم اپنے رہائشی فلیٹ کے بجلی کا بل ہرماہ باقاعدگی سے ادا کررہے ہیں، جس کی وجہ سے ہمارے کے الیکٹرک کے بل پر اسٹار صارف لکھا ہوتا ہے‘۔

بجلی منقطع کرنے کے لیے آنے والی ٹیم کے مطابق عمارت کی تعمیر کےوقت بلڈر کی طرف کچھ رقم واجب الاد تھی، اس وقت کی کے ای ایس سی نے 25 ہزار روپے کا بل ادا نہ کرنے پر عمارت کا میٹر کاٹ دیا تھا۔

بلڈر کے مطابق کے الیکٹرک نے میٹر پرتیس برسوں میں سرچارجز لگا لگا کر بل 20 لاکھ روپے کیا اور پھر اس رقم کو ادا کرنے کی صورت میں ہی بجلی بحال کرنے کا اعلان کیا۔

دوسری جانب کے الیکٹرک کے ترجمان نے وضاحت کی کہ گلستان جوہر میں غیر قانونی کنڈے کے استعمال اور واجبات کی عدم ادائیگی پر ایک عمارت کی بجلی منقطع کی گئی ہے، کئی بار رابطہ اور یاد دہانی کرائی گئی مگر واجبات ادا نہیں کیے گئے۔

Leave a reply