نیپرا کے الیکٹرک کی جنریشن ٹیرف درخواست پر جاری کیے گئے فیصلے کو ترجمان کے الیکٹرک نے اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق فیصلے سے صارفین کے بجلی بلوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔کے الیکٹرک ترجمان نے کہاکہ نیپرا کی جانب سے جنریشن ٹیرف درخواست پر کیا گیا فیصلہ کے الیکٹرک کے جامع سرمایہ کاری پلان کا اہم سنگ میل ہے، فیصلے کا اثر صارفین کے بلوں پر نہیں پڑے گا۔ترجمان نے بتایا کہ منظور شدہ ٹیرف ڈھانچے میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں جن کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ کے الیکٹرک نے کراچی کے پاور انفرااسٹرکچر میں 4 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی ہے اور اب ڈسٹری بیوشن، ٹرانسمیشن، اور سپلائی ٹیرف کو حتمی شکل دینے کیلئے سرگرمیاں جاری ہیں۔واضح رہے کہ نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ جنریشن ٹیرف کی منظوری دے دی ہے۔نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے جنریشن ٹیرف کی منظوری ٹیک اور پے کی بنیادوں پر دی ہے، ٹیک اور پے کا مطلب بجلی استعمال ہو نہ ہو کپیسٹی پیمنٹ کرنا پڑے گی۔ممبر ٹیرف مطہر نیاز رانا کا ٹیک اور پے کی بنیاد پرجنریشن ٹیرف دینے پر اختلافی نوٹ سامنے آیا ہے۔فیصلے میں ممبر ٹیرف نے ایل این جی اور ڈیزل کے پاور پلانٹس پر ٹیک اور پے سے اختلاف کیا ہے۔مطہر نیاز رانانے کہاکہ ایل این جی اور ڈیزل کے پلانٹس پر ٹیک اور پے کراچی کے صارفین پر بوجھ پڑے گا، ممبر ٹیرف نے ایکویٹی پر 14 فیصد ڈالر میں منافع کی بھی مخالفت کی ہے۔نیپرا نے کے الیکٹرک کے جنریشن ٹیرف ڈیزل پر 44.33 روپے سی50 روپی75 پیسے فی یونٹ تک منظوری دی ہے۔ایل این جی پر جنریشن ٹیرف 20 روپی67 پیسے سی41 روپی75 پیسے فی یونٹ تک منظور کیا گیا ہے۔فرنس آئل پر جنریشن ٹیرف 33 روپی31 پیسے سے 34 روپے 64 پیسے فی یونٹ تک مقرر کیا ہے۔گیس پر فی یونٹ جنریشن ٹیرف 6 روپے 83 پیسے سے 9 روپے 62 پیسے تک مقرر کیا گیا ہے۔
شرجیل میمن کے نجی گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹس لگانے کے خلاف کریک ڈاؤن احکامات
محکمہ تعلیم پنجاب کا اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفیکیشن
کراچی،اورنگی ٹاؤن میں خاتون اور 2 بچوں کے گلے کاٹ دیے گئے
گورنر ہاؤس سندھ میں نوکری کا جھانسہ دے کر خواتین کو ہراساں کرنیوالا ملزم گرفتار