کے الیکٹرک کی نااہلی اور جھوٹ کا پول کھول دیا،اہم انکشافات کا سلسلہ جاری

0
23

اسلام آباد: کے الیکٹرک کی نااہلی اور جھوٹ کا پول کھول دیا،اہم انکشافات کا سلسلہ جاری ،اطلاعات کے مطابق وزارت توانائی نے کراچی کو بجلی کی تقسیم کار کمپنی کے الیکٹرک کے جھوٹ کا پول کھول دیا، وزارت توانائی کے مطابق کے الیکٹرک ایندھن کی فراہمی تو ایک طرف ان کا سسٹم تیار بجلی لینے سے بھی قاصر ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت توانائی نے کے الیکٹرک کے دعووں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کو فیول کی عدم فراہمی کا دعویٰ غلط ہے۔

ترجمان وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے تسلیم کیا تھا کہ 290 ایم ایم سی ایف ڈی گیس مل رہی ہے، فوری اقدامات سے اضافی بجلی پیداوار کی بھی تصدیق کی گئی۔

ترجمان کے مطابق ایندھن فراہمی کا معاملہ لوڈ شیڈنگ کے ساتھ جوڑنا حقائق کے مترادف ہے، کے الیکٹرک نے اپنے بجلی تقسیم کار سسٹم میں مطلوبہ سرمایہ کاری نہیں کی۔ ایندھن کی فراہمی تو ایک طرف ان کا سسٹم تیار بجلی لینے سے بھی قاصر ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کو پیک ٹائم میں 100 سے 200 میگا واٹ کی کمی کا سامنا ہے، کے الیکٹرک کو پیداوار میں کمی کے باعث غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کرنا پڑتی ہے۔

وزارت توانائی کے ترجمان نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک کو 1 ہزار میگا واٹ بجلی دینے کی آفر بھی کی، اس کے لیے کے الیکٹرک کو مطلوبہ 500 کے وی گرڈ بنانا پڑے گا۔

Leave a reply