ٹھٹھہ:کے الیکٹرک گھارو سٹی میں ایک روزہ فری آئی کیمپ منعقد کرے گی

ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)کے الیکٹرک کی جانب سے گھارو سٹی میں ایک روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹھٹہ کے علاقے گھارو سٹی میں کے الیکٹرک اپنے صارفین کو بجلی کے بلوں میں مختلف اسکیموں کے ذریعے رعایتیں فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انکی صحت کا بھی خیال رکھتی ہے جسکے لیے بروز پیر گھارو شہر میں کے الیکٹرک ایک روزہ فری آئی کیمپ لگا رہی کے الیکٹرک کے مارکیٹنگ منیجر اطہر احمد اور گھارو کمپلینٹ سینٹر کے ایریا مینیجر ثاقب نے پریس کلب گھارو میں پریس کلب کے صدر ذوالفقار خاصخیلی، سابقہ صدر سید دائم شاہ، سید عمران علی، رشید پنہور، سید ذوالفقار علی شاہ، نواز خاصخیلی، بابن ہاشوانی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک اپنے صارفین کے بقایاجات کی ادائیگیوں میں مختلف اسکیموں کے ذریعے سہولیات مہیاء کرتا رہا ہے تاکہ صارف اپنا بل وقت پر ادا کرسکے انہوں نے مزید کہا کہ کے الیکٹرک کو اپنے صارفین کی صحت کا خیال ہے جہاں کے الیکٹرک بارہ 12 دسمبر کو گھارو میں ایک روزہ مفت آئی کیمپ کا انعقاد کررہی ہے جہاں کراچی کے ماہر آئی اسپیشلسٹ ڈاکٹرز مریضوں کا معائنہ کریں گے اور انہیں ادویات دی جائینگی جبکہ نظر کے چشمے دینے کے ساتھ ساتھ آپریشن کی صورت میں انہیں آپریشن کی تاریخ بھی دی جائیگی جو کہ کراچی ڈھائی نمبر میں واقع ہسپتال میں مفت کیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ کے الیکٹرک کے صارفین کوشش کریں کہ وہ بجلی کے بل وقت پر ادا کریں اور جو صارف گزشتہ کافی عرصے سے بل ادا نہیں کررہے ہیں وہ پیر کے روز لگنے والے کیمپ میں دی جانے والی اسکیم سے استفادہ حاصل کریں اور کے الیکٹرک اسکیم کے تحت ادائیگی کرسکتے ہیں انہوں نے کہا اس وقت سولہ سو صارفین ایسے ہیں جو بل ادا نہیں کر رہے کے الیکٹرک چاہتی ہے کہ ایسے صارفین ان اسکیموں کے تحت اپنے بل ادا کریں اور ہمارے ہاتھ مظبوط کریں تاکہ ہم بھی بجلی کے تسلسل کو برقرار رکھ سکیں۔

Leave a reply