گلوکار کے کے کی آخری رسومات آج ادا کی جا رہی ہیں، ان کی آخری رسومات میں بھارتی میوزک انڈسٹری کے بڑے ناموں نے شرکت کی جنہوں نے شرکت کی ان میں کبیر خان، ریکھا بھرواج ہمیش کوہلی ، جاوید اختر،شنکر مہادیون، الکا یاگنک، وشال بھردواج ، ارمان ملک ، شریا گھوشال ،سلیم سلیمان ، ابھیجیت، ہری ہرن، سدھیش بھونسلے، جاوید علی کے نام قابل ذکر ہیں. کے کے کو کلکتہ پولیس کی طرف گن سیلیوٹ بھی دیا گیا. دوسری طرف گلوکار کی پوسٹ مارٹم کی رپورٹ بھی سامنے آئی ہے رپورٹ میں ایسا کچھ سامنے نہیں آیا جس سے یہ کہا جائے کہ کے کے کی موت کی وجہ ہارٹ اٹیک کے علاوہ بھی ہے. کے کے کی موت پر پورا بالی وڈ غم میں ڈوبا ہوا ہے خصوصی طور پر میوزک انڈسٹری کے لوگ تو بہت ہی افسردہ ہیں. کے کے کی بیٹی نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں لکھ کر لگایا کہ میں آُپ کو ہمیشہ یاد کروں گی اور ہمیشہ آُپ سے پیار کروں گی.
یاد رہے اکتیس مئی کو کے کے کلکتہ میں ایک کنسرٹ کے دوران گر پڑے تھے ان کو فوری ہسپتال لیجایا گیا تو انہیں مردہ قرار دیا گیا تھا اور بتایا گیا تھا کہ ان کو دل کا دور پڑا ہے جو کہ جان لیوا ثابت ہوا ہے. کے کے کو ایک منجھا ہوا گلوکار کہا جاتا ہے ان کا گایا ہوا ہر گانا زبان زد عام ہوا. خصوصی طور پر ہم دل دے چکے صنم کا گانا ‘تڑپ تڑپ کے اس دل سے آپ نکلتی رہی’ اپنے دور میں بہت مشہورہوا تھا سی طرح سے ‘زندگی دو پل کی، تو نے ماری اینٹریاں ، خدا جانے، دل عبادت کر رہا ہے دھڑکنیں میری سن، آنکھوں میں تیری، زرا سی دل میں دے جگہ،کیا مجھے پیار ہے، سچ کہہ رہا ہے دیوانہ ،دس بہانے کر کے لے گئی دل مقبول ہوئے.