کبڈی ورلڈ کپ، کون کرے گا افتتاح؟ فائنل کن ٹیموں کے درمیان ہونے کا امکان

0
45

کبڈی ورلڈ کپ، کون کرے گا افتتاح؟ فائنل کن ٹیموں کے درمیان ہونے کا امکان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر کھیل تیمور بھٹی نے کہا ہے کہ کبڈی ورلڈ کپ فائنل میں 9 غیر ملکی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں،عوام کو چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ میچز میں شرکت کرے،کھیلوں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، پنجاب میں 10انٹرنیشنل ٹیمیں آئی ہیں،غیر ملکی کھلاڑیوں کے آنے سے ملک کا نام روشن ہوگا،کبڈی کا ٹکٹ 200 روپے ہے اتنا زیادہ مہنگا نہیں اسلئے عوام کو آنا چاہئے. ٹکٹ جو لگائی گئی ہے وہ پنجاب حکومت نے نہیں لگائی بلکہ ایک اور کمپنی نے لگایا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کبڈی ورلڈ کپ کا افتتاح کریں گے

پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر نے کہا کہ پاکستان میں کبڈی ورلڈ کپ کو تاریخی بنائیں گے، کبڈی روایتی کھیل ہے لوگوں کو اس کھیل کو سمجھنا چاہیے،غیر ملکی ٹیموں کے ساتھ 3ریفری بھی آئے ہیں،بھارت،آسٹریلیا اور سائلون کی کبڈی ٹیمیں بہت اچھی ہیں، پاکستان میں یہ ایونٹ پہلے بار ہونے جا رہا ہے، انٹرنیشنل فیڈریشن کا آفس بیریئر ہوں، تین نیوٹرل ریفری آئے ہیں تا کہ شفاف ایونٹ ہو، پاکستان میں ایک اچھا امیج کھیلوں کے حوالے سے جائے گا.

پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ ہم میزبان تھے ، اچھے میچ دیکھنے کو ملیں گے،مایوسی نہیں ہو گی، اچھی ٹیمیں ہیں، فائنل پرانے حریفوں کے درمیان ہونے کا امکان ہے،

کبڈی ورلڈکپ کا میلہ اس بار 9 فروری سے پاکستان میں سجنے جا رہا ہے۔ایران، آذربائیجان، جرمنی اور اسٹریلیا کے علاوہ انڈین ٹیم بھی پاکستان پہنچ چکی ہے۔ ایونٹ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب پنجاب سٹیڈیم لاہور میں، اور میچ لاہور فیصل آباد اور گجرات میں ہونگے

کبڈی ورلڈ کپ، بھارتی ٹیم پہنچی پاکستان،دیگر کن ممالک کی ٹیمیں آ گئیں؟

Leave a reply