کبڈي ورلڈ کپ کا ميلہ جاري انڈيا، ايران اور آسٹريليا کي ٹيموں نے اپنے حریفوں‌ کو ہرادیا

0
61

کبڈي ورلڈ کپ کا ميلہ جاري انڈيا، ايران اور آسٹريليا کي ٹيموں نے اپنے حریفوں‌کو ہرادیا

باغی ٹی وی : کبڈي ورلڈ کپ کا ميلہ جاري انڈيا، ايران اور آسٹريليا کي ٹيموں نے حريف ٹيموں کو ہرا کر دو دو قيمتي پواہنٹس حاصل کرليے۔ کبڈي فيڈريشن کے صدر کا کہنا بھارتي ٹيم کو ويزے ملنے کي بہت سے لوگوں کو تکليف ہے۔انڈيا کي ٹيم انٹرنيشنل ٹيم ہے۔ پنجاب سٹيڈيم ميں جاري کبڈ ورلڈ کپ کے دو ميچ برقي قمقموں کي روشني ميں کھيلے گے۔ پہلے ميچ ميں ٹورنامنٹ۔۔ فيورٹ انڈيا نے باآساني جرمني کو اٹھائيس کے مقابلے ميں باسٹھ پواہنٹس سے شکست دي
دوسرے ميچ ميں ٹورنامنٹ کي ايک اور مضبوط ٹيم ايران نے انگلينڈ کو ستائيس کے مقابلے ميں ستاون پواہنٹس کے بڑے مارجن سے شکست دي۔ يہ ٹورنامنٹ ميں ايران کي مسلسل دوسري کاميابي تھي ۔
آسٹريليا نے سخت مقابلے کے بعد کينيڈا کو شکست دي ۔ اس موقع پر
پاکستان کبڈي فيڈريشن کے صدر کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ پہلي مرتبہ پاکستان ميں کامايبي سے ہورہا ہے۔ اور کچھ لوگ اس کي کاميابي کے خلاف سازش کررہے ہيں۔
سيکرٹري فيڈريشن کا کہنا تھا کہ انڈين ٹيم ايک مضبوط ٹيم ہے اور اس ميں تمام انٹرنيشنل کھلاڑي شامل ہيں۔ اس کے بارے ميں کہنا ہے کہ اس ميں ان کے کھلاڑي شامل نہيں غلط ہے ۔ يہ بات ضرور ہے کہ اس کے کھلاڑي اپني مذہبي رسومات کے ليے ننکانہ صاحب بھي گے ہيں۔ کھيلوں ميں سياست نہيں کرني چاہيے۔ کبڈي ورلڈ کپ کے تيسرے روز تين ميچ کھيلے جاہيں گے۔ جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل سولہ فروري کو ہوگا۔

Leave a reply