مزید دیکھیں

مقبول

ڈسکہ: چینی شہری کے 1 کروڑ 20 لاکھ روپے چرانے والا ملزم گرفتار، رقم برآمد

ڈسکہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار ملک عمران) سرکل ڈسکہ...

پاکستان کے لاجسٹکس سیکٹر میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں پیش رفت

پاکستان کے لاجسٹکس سیکٹر میں غیر ملکی سرمایہ کاری...

آرمی چیف سے بحرین کے کمانڈر نیشنل گارڈ کی ملاقات

پاکستان کے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...

ننکانہ : ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤ کا امتحانی مراکز کا اچانک دورہ

ننکانہ صاحب (نامہ نگار احسان اللہ ایاز) ڈپٹی کمشنر...

کبھی کبھی زندگی ایسے موڑ پر لیجاتی ہے جہاں دو لوگوں کو راستے الگ کرنے پڑتے ہیں فخر جعفری

فلمسٹار ثناء اور فخر جعفری کی علیحدگی کی خبریں کافی حیران کن ہیں دونوں نے اپنے اپنے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے ایک دوسرے کو دعائیں دی ہیں اور امید ظاہر کی دونوں اچھی زندگی گزاریں گے. فخر جعفری نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ لگائی جس میں انہوں نے یہ ظاہر کیا کہ ان دونوں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کی جا رہی ہیں لیکن جب ثناء نے فخر سے علیحدگی کا اعلان کیا تو پھر فخر نے بھی ایک پوسٹ کی اور لکھا کہ ” بعض اوقات زندگی ہمیں کسی ایسے موڑ پر لے جاتی ہے جہاں دو لو برڈز کو اپنا راستہ الگ کرنا پڑتا ہے، آپ کے بغیر یہ آسان نہیں ہوگا، میں صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ زندگی کے بہت سارے سال ہم نے ایک دوسرے کے ساتھ گزارے زندگی کے سفر میں ایک ساتھ اڑان بھری آپ خوش رہیں.
یہی نہیں فخر جعفری نے کچھ روز پہلے ایک ایسا سٹیٹس بھی سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیا تھا جس میں انہوں نے لوگوں نے سے پوچھا تھا کہ ” بیوی ناراض تو کیا کیا جائے” . یعنی معاملات ان کے درمیان کافی وقت سے خراب چلے آرہے تھے اور ثناء فخر شاید ان سے ناراض بھی رہنے لگی تھیں. یاد رہے کہ فخر کو گاڑیوں اور موٹر بائیکس کا بہت شوق ہے جبکہ ثناء کو اپنے کام سے بہت محبت ہے ، ثناء نے کام بھی کیا اور گھر داری بھی بہت ذمہ داری کے ساتھ کی .