آج کابینہ اجلاس میں کوئی لائٹ نہیں جلی،مکمل طور پر سورج کی روشنی میں ہوا،وزیر دفاع

0
39
آج کابینہ اجلاس میں کوئی لائٹ نہیں جلی،مکمل طور پر سورج کی روشنی میں ہوا،وزیر دفاع

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کابینہ نے کچھ منظوریاں دی ہیں ان سے متعلق آگاہ کریں گے،

وفاقی وزراء، شیری رحمان، مریم اورنگزیب و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے طرز زندگی بدلنے کی ضرورت ہے آج کابینہ اجلاس میں کوئی لائٹ نہیں جل رہی تھی،ہماری عادات و اطوار باقی دنیا سے مختلف ہے،شادی ہالز رات 10بجے بند ہوں گے، مارکیٹیں رات ساڑھے 8 بجے بند ہوں گی،کابینہ اجلاس مکمل طور پر سورج کی روشنی میں ہوا،توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے دیگر ذرائع کا استعمال کیا جائے گا،غیر موثر پنکھے اب فیکٹریوں میں نہیں بنائے جائیں گے،ملک میں صرف پنکھے 12 ہزار میگا واٹ بجلی استعمال کرتے ہیں، ملک میں 12ہزار میگاواٹ صرف پنکھوں کی کھپت ہے،وزیر اعظم نے وفاقی اداروں کے تمام دفاتر میں 30 فیصد بجلی کی کمی لانے کی ہدایت کی ہے،ملک میں اسٹریٹ لائٹس 50 فیصد آن ہوں گی،توانائی بچت کے اقدامات سے62ارب روپے کی بچت ہوگی،ہم گرمیوں میں29ہزار میگاواٹ بجلی استعمال کرتے ہیں،یکم فروری کے بعد پرانے بلب تیار نہیں کیے جائیں گے،

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ توانائی بچت پلان ملک بھر میں نافذ العمل ہوگا،ملک بھر میں الیکٹرک بائیکس کو فروغ دیا جائے گاموٹرسائیکل کی مدت میں صرف3ارب ڈالر کا فیول استعمال ہو رہا ہے،الیکٹرک بائیکس کی وجہ سے سالانہ 3 ارب ڈالر کی بچت ہو گی پانی کی بچت سے متعلق بھی اقدامات کیے جائیں گے،بلڈنگ بائی لاز میں تبدیلی کی جائے گی ،ملک میں شادی ہالز 10بجے بند ہوں گے ،قومی توانائی بچت پروگرام فی الفور لاگو ہوگا،

 اینکر امبر شمسی نے کہا ہے کہ اینکر عمران خان کی خاتون مہمان پر اس قسم کی ارناب گوسوامی والی چڑھائی باقی اینکرز اور شوز پر سوالیہ نشان بن جاتی ہے،

Leave a reply