کابینہ ڈویژن نے وفاقی کابینہ سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا

0
57

کابینہ ڈویژن نے وفاقی کابینہ سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا

خواجہ آصف کو وزیردفاع کا قلمدان سونپ دیا گیا،رانا تنویر وزیر تعلیم اور رانا ثنا اللہ وزیر داخلہ ہوں گے،خواجہ سعد رفیق وزیرریلوے اور ہوابازی کے وزیر ہونگے،مریم اورنگزیب کے پاس وزارت اطلاعات و نشریات ہو گی، سید خورشید شاہ کو وفاقی وزیر آبی وسائل بنادیا گیا نوید قمر کو وزیر تجارت بنادیا گیا، احسن اقبال کو ترقی و منصوبہ بندی کی وزارت دی گئی ہے شازیہ مری کو تخفیف غربت اور سماجی تحفظ کی وفاقی وزیر بنادیا گیا،مولانا اسعد محمود کو وفاقی وزیر مواصلات بنادیا گیا،عبدالواسع کو ہاوسنگ اینڈ ورکس کی وزارت کا قلمدان دے دیا گیا ، اعظم نذیر تارڑ کو وفاقی وزیر برائے قانون تعینات کر دیا گیا . امین الحق کو وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی تعینات کر دیا گیا ،مفتی عبدالشکور کو وفاقی وزیر مذہبی امور بنادیا گیا سینیٹر طلحہ محمود کو وفاقی وزیر سیفران بنادیا گیا، امین الحق کو آئی ٹی قلمدان دے دیا گیا، فیصل سبزواری کو بحری امور کا قلمدان دے دیا گیا، اسرار ترین کو دفاعی پیداوار کا قلمدان دیا گیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا ہے، کل بدھ کو وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ کا پہلا اجلاس ہو گا، جس میں اہم فیصلے ہوں گے،

وفاقی کابینہ نے حلف لینے کے بعد اپنے محکموں کے چارج سنبھال لئے ہیں،شاہ زین بگٹی نے بطور وزیر انسداد منشیات اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔وزارت انسداد منشیات کے ترجمان کی منگل کو جاری پریس ریلیز کے مطابق وفاقی وزیر انسداد منشیات نے سیکرٹری ڈاکٹر سید کلیم امام سے ملاقات بھی کی۔وفاقی وزیر شاہ زین بگٹی نے وزارت سے متعلق ابتدائی بریفنگ لی

رکن قومی اسمبلی حنا ربانی کھر نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی کابینہ میں وزیر مملکت برائے خارجہ امور کا چارج سنبھال لیا حنا ربانی کھر منگل کو اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے وزارت خارجہ پہنچیں تو سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور دیگر اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی حنا ربانی کھر اس سے قبل فروری 2011 سے مارچ 2013 تک وزیر خارجہ رہ چکی ہیں۔ اس سے قبل وہ وزیر مملکت برائے خزانہ اور اقتصادی امور بھی رہ چکی ہیں

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت 23 اگست 2023 تک اپنی مدت پوری کرے گی۔عدم اعتماد ہو گیا ہے اور حکومت بن گئی جو اب اپنی مدت پوری کرے گی وزیر اعظم فیصلہ کریں گے کابینہ کیسے بڑھائی جا سکتی ہے

اب آئین شکن اور گھڑی چور جیلوں میں جائیں گے۔وفاقی وزیر داخلہ

وزیراعظم کے حکم پر عملدرآمد،آٹا سستا ہو گیا

ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

عمران خان کا دور اقتدار،دعوے کیا کئے؟ کام کیا کیا؟ کیا ہو گا خان کا بھی احتساب؟

عمران خان کا ٹویٹر سپیس پر عوام سے مخاطب ہونے کا فیصلہ

زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

10 سالہ بچے کے ساتھ مسجد کے حجرے میں برہنہ حالت میں امام مسجد گرفتار

بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

ڈیجیٹل میڈیا ونگ ختم،ملک میں جاری انتشار اب بند ہونا چاہیے،وفاقی وزیر اطلاعات

پارلیمنٹ لاجز میں صفائی کرنے والے لڑکے کو مؤذن بنا دیا گیا تھا،شگفتہ جمانی

Leave a reply