وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جن کو شمالی وزیرستان کی ترقی چبھتی ہے انہوں نے امن کو داؤ پر لگایا. اس قسم کے واقعات علاقے کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں. ریاست کی رٹ چیلنج کرنےوالوں نےفوجی چیک پوسٹ پرحملہ کیا
منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وفاقی کابینہ نے چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کی اور شہید فوجی جوان کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے. انہوں نے کہاکہ قبائلی عوام کوچیک پوسٹ پرحملےکےلیے اکسایاگیا- شرپسند فاٹاکی ترقی اورامن کےخلاف ہوگئے- کچھ شرپسند قبائلی علاقوں کی ترقی میں رکاوٹ بن رہےہیں. پاکستان کےتشخص اوروقارکی توہین برداشت نہیں کی جائےگی، بین الاقوامی ہاتھوں میں کھیل کر کچھ افراد نے معصوم قبائلیوں کو سیاست کا ایندھن بنانے کی کوشش کی، کابینہ فیصلوں پرعملدرآمدیقینی بنانےکافیصلہ کرلیاگیا ہے.
انہوں نے کہاکہ آیندہ بجٹ میں ہماری توجہ معیشت کی بہتری اور بیرونی قرضے ہونگے، بجٹ میں عام آدمی اثر انداز نہ ہو،اس پر بھی غور کیا گیا.
فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بچوں کے جنسی استحصال کے قوانین میں ترمیم پر غور کیا گیاہے. انٹرنیٹ کے غلط استعمال سے بچوں کے جنسی استحصال میں اضافہ ہوا ہے. انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں کچھی کینال کے فنڈز میں کرپشن پر سی سی آئی کے فیصلے کو ایف آئی کے حوالے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے. اس موقع پربجٹ سے متعلق ابتدائی دستاویز پر غور کیا گیا، 11 جون کو بجٹ پیش کیا جائے گا