کابل ایئر پورٹ بین الاقوامی پروازوں کیلیے کھل گیا، اہم شخصیت کابل پہنچ گئی

0
31
کابل-ایئر-پورٹ-بین-الاقوامی-پروازوں-کیلیے-کھل-گیا،-اہم-شخصیت-کابل-پہنچ-گئی.jpg-b #Baaghi

کابل ایئر پورٹ بین الاقوامی پروازوں کیلیے کھل گیا، اہم شخصیت کابل پہنچ گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ افغان دارالحکومت کابل پہنچ گئے ہیں۔

افغانستان میں طالبان کی حکومت کے قیام کے بعد عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا پہلا دورہ ہے، عالمی ادارہ صحت کے سربراہ دورۂ کابل کے دوران اعلی حکام سے بھی ملاقات کریں گے .نگران وزیر صحت کے مطابق دورے میں ورلڈ بینک کی جانب سے امداد کو دوبارہ شروع کرنے کے امکانات پر بات ہوگی

چند روز قبل اقوام متحدہ نے افغانستان کے پڑوسی ممالک سے اپیل کی تھی کہ وہ اپنی سرحدوں کو کھلا رکھیں کیونکہ وہاں موجود بحران کے سبب تقریباً 5 لاکھ افغانی اپنا ملک چھوڑ سکتے ہیں اقوام متحدہ کے ادارے عالمی ادارہ صحت نے بھی خدشہ ظاہر کیا ہے کہ افغانستان میں میڈیکل سپلائی میں نہ صرف کمی آرہی ہے بلکہ وہاں میڈیکل اسٹاف کی بھی قلت پیدا ہو سکتی ہے

دوسری جانب نئی افغان حکومت نے کابل ائیرپورٹ پر بین الاقوامی پروازوں کی آمدورفت بحال کرتے ہوئے 12 گھنٹے کیلئے کھول دیا ہے، افغان سول ایوی ایشن کے مطابق ائیرپورٹ صبح 6 سے شام 6 بجے تک کھلا رہے گا رات کو پروازوں کی بحالی کیلئے بھی کوششیں جاری ہیں ،نائب وزیراطلاعات افغانستان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ کابل ایئرپورٹ اب محفوظ ہے ایئرپورٹ پربحالی کا کام تقریباً مکمل کرلیا اسٹاف بھی ڈیوٹی پر واپس آچکا ہے، کابل ایئرپورٹ سے ڈومیسٹک پروازوں کا سلسلہ پہلے ہی جاری تھا

قبل ازیں امریکی صحافی گلین بیک نے وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں انسانی جانیں یقینی موت کے خدشات سے دوچار تھیں ان کی مدد سے تین جہاز مزارشریف سے لوگوں کونکالنے میں کامیاب ہوئے عمران خان نے مذہب، نسل اور ثقافت سے مبرا ہو کر افغانستان میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کیلئے مدد میں پہل کی .

امریکا کا افغانستان کے شہرجلال آباد پر فضائی حملہ

کابل ائیرپورٹ پر راکٹ حملوں کو دفاعی نظام کے زریعے روک لیا ،امریکی عہدیدار

کابل ائیرپورٹ پر ڈورن حملے سے متاثرہ خاندان کی تفصیلا ت سامنے آ گئیں

افغانستان کی صورتحال، چین نے کیا بڑا اعلان

ذبیح اللہ مجاہد کا کابل ایئر پورٹ کا دورہ، کیا اہم اعلان

طالبان کے کابل پر کنٹرول کے بعد کشمیری مجاہدین کے حوصلے بلند،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا

واقعی طالبان کشمیر پہنچ گئے؟ بھارتی فوج کی دوڑیں لگ گئیں

افغان طالبان کا خوف یا کچھ اور، مودی سرکار کی نئی چال سامنے آ گئی

طالبان کا خوف،مودی نے سعودی عرب سے مدد مانگ لی؟ سعودی شخصیت کا دورہ بھارت متوقع

طالبان عبوری حکومت نے نیا آئینی ڈھانچہ جاری کر دیا

Leave a reply