کابل، جہاز کے اڑان بھرنے کے بعد 3 افراد گر گئے، 2 کی موت

کابل، جہاز کے اڑان بھرنے کے بعد 3 افراد گر گئے، 2 کی موت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کابل پر طالبان کے کنٹرول کے بعد کابل ایئر پورٹ پر رش لگا ہوا ہے
افغانستان چھوڑنے کے لئے ہزاروں افراد ایئر پورٹ پر موجود ہیں، امریکی فوجیوں نے فائرنگ کی جس سے افغان شہری جاں بحق بھی ہوئے، ایئر پورٹ پر رش اور افرا تفری ہے،ہر شخص پہلے جہاز پر سوار ہونا چاہتا ہے ،ایئر پورٹ پر کئی ممالک کے جہاز موجود ہیں لیکن فائرنگ کے بعد ایئر پورٹ کو بند کر دیا گیا ہے، پی آئی اے نے بھی کابل آپریشن معطل کر دیا ہے
#کابل-په خواله رسنیو کې یوه ویډیو لاس په لاس کېږي، چې ښيي ۲ کسان د الوتکې په کوم ځای کې پټ شوي او له الوت څو شیبې وروسته ځمکې ته را لوېدلي او مړه شوي دي. pic.twitter.com/YmVqnbVyos
— Baaghi TV پښتو (@BaaghiTVPashto) August 16, 2021
‘
دوسری جانب باغی ٹی وی کو ملنے والی رپورٹ کے مطابق افغانستان سے نکلنے کے لئے جہاز میں چھپ کر بیٹھنے والے تین افراد جہاز کے بلندی پر جانے سے نیچے گر گئے جن میں سے دو کی موت ہو گئی ہے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہے، یہ واقعہ کابل ایئر پورٹ کے قریب ہی پیش آیا جب جہاز نے اڑان بھری تو تینوں افراد نیچے گر گئے،
کابل ایئر پورٹ پر یہ صورتحال ہے کہ لوگ بغیر، ویزہ، بغیر ٹکٹ جہاز پر سفر ہونے کی کوشش کرتے ہیں، امریکی طیاروں میں بھی عوام نے چڑھنے کی کوشش کی جس کے بعد امریکی فوج نے فائرنگ کی،
ہوائی اڈے کی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق ہوائی اڈہ اب عوام کے لیے بند کر دیا گیا ہے ,کابل ائیرپورٹ پر شدید رش اور افراتفری کے بعد کابل سے کمرشل پروازوں کو منسوخ کردیا گیا ہے
قبل ازیں طالبان کی طرف سے پیغام دیا گیا کہ کابل پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا جائے بلکہ سب کے جان و مال و عزت کی حفاظت کی جائے گی، کوئی کسی کے گھر بغیر اجازت داخل نہیں ہو گا
بھارت ایسے اقدامات چھوڑ دے، طالبان ترجمان کا مودی سرکار کو پیغام
طالبان کا لشکر گاہ پر بھی کنٹرول، افغان عوام کا طالبان کا شاندار استقبال
ٹرمپ کا جوبائیڈن سے استعفیٰ کا مطالبہ
کابل پر کنٹرول کے بعد طالبان کو کیا حکم دیا گیا؟ ترجمان سہیل شاہین نے بتا دیا
جنگ ختم،آزادی کا مقصد حاصل کرلیا،طالبان کا عالمی دنیا کو اہم پیغام
امید ہے طالبان یہ کام نہیں کریں گے، امریکی صدر جوبائیڈن
مولوی فقیر محمد باجوڑی کو طالبان نے رہا نہیں کیا بلکہ….حقیقت سامنے آ گئی
جے یو آئی افغان طالبان کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کرنے کو تیار ہے، مولانا فضل الرحمان
مشکل وقت میں عالمی صحافیوں کے انخلاء میں پاکستان کا کردار لائق تحسین ہے،سٹیون بٹلر
وزیر خارجہ کا برطانوی ہم منصب سے رابطہ
کابل ایئر پورٹ پر امریکی فوج کی فائرنگ سے 5 افغانی جاں بحق، ایئر پورٹ بند
افغانستان میں بدھ مت کے مقامات کیا واقعی خطرے میں؟ طالبان کا موقف آ گیا
واضح رہے کہ گزشتہ روز طالبان کابل پہنچ گئے ہیں جس کے بعد افغان صدر اشرف غنی ملک سے فرار ہو گئے، کابل میں طالبان کا کنٹرول ہے ، دیگراہم سرکاری عمارتون پربھی افغان طالبان کا قبضہ ہوگیا ہے اس وقت شہرمیں امن وامان کی صورت حال بہتر ہے اورسڑکوں پرافغان طالبان گشت کررہے ہیں اور لوگوں کو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کی ہدایت بھی کررہے ہیں
ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کر تے ہو ئے کہا ہے کہ افغانستان کی پوری مسلم ملت باالخصوص کابل کے شہریوں کو فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اللہ کی مدد و نصرت سے یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے اللہ کا ہر وقت عاجزی کے ساتھ شکر ادا کرتے ہیں۔ کسی غرور اور تکبر میں مبتلا نہیں ہیں ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ طالبان کا اصل امتحان اور آزمائش اب شروع ہوئی ہے کہ وہ کیسے افغان عوام کی خدمت کرتے ہیں اور دنیا کے لیے ایک ایسی مثال بنتے ہیں، جس کی باقی دنیا پیروی کرے
پاک افغان بارڈر طورخم مسافروں کے پیدل آمدورفت کے لئے بدستور بند