کابل پاکستانی سفارتخانے پرفائرنگ،گارڈ نے سینے پرگولیاں کھا کرپاکستانی ناظم الامورکو بچایا

0
32

کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر فائرنگ کی گئی ہے

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی ناظم الامور عبید نظامانی فائرنگ کے واقعے میں محفوظ رہے،پاکستانی ناظم الامور کے گارڈ گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق گولیاں قریبی عمارت سے چلائی گئیں،جمعہ کے روز پاکستانی سفارتخانے میں چھٹی کے باعث رش نہیں تھا،پاکستانی ناظم الامور اور دیگر حکام کو وقتی طور پر وطن واپس بلایا جارہا ہے،فائرنگ سے ایک گارڈ زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ گارڈ کو سینے میں دو گولیاں لگی ہیں

واقعہ کے بعد پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کابل میں اپنے ہیڈ آف مشن پر بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں، سیکیورٹی گارڈ کی بہادری کو سلام پیش کرتا ہوں، سیکیورٹی گارڈ نے سینے پر گولیاں کھا کر پاکستانی ناظم الامور کو بچایا،سیکیورٹی گارڈ کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں، واس واقعے کی تحقیقات اور ذمہ داروں کیخلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں

کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے کے حوالہ سے افغان وزارت خارجہ کا ردعمل
کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے کے حوالہ سے افغان وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آیا ہے.ترجمان افغان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امارتِ اسلامیہ کابل میں واقع پاکستانی سفارتخانے پر فائرنگ کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور اس حادثہ میں زخمی ہونے والے سیکورٹی گارڈ کی صحتیابی کے لئے دعا گو ہیں،امارتِ اسلامیہ کبھی بھی ایسے شر پسند عناصر کو اجازت نہیں دے گی کہ وہ کابل میں سفارتی مقامات کے لئے خطرہ بنیں، ایسے حملوں کی روک تھام کریں گے، علاقے کی سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے،ـ سیکورٹی ادارے اس واقعہ کی سخت تفتیش کررہے ہیں اور ملزمان کی شناخت کے بعد انہیں قانون کے شکنجے میں لائیں گے

واضح رہے کہ کابل میں طالبان کی حکومت ہے، طالبان کی حکومت آئے ہوئے ایک سال سے زیادہ عرصہ ہو چکا ہے تا ہم افغانستان میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی نہیں آ سکی،افغانستان میں آئے روز دہشت گردی میں متعدد جانیں ضائع ہو رہی ہیں، مدارس، مساجد،سمیت تعلیمی اداروں کو بھی دہشت گرد نشانہ بنا رہے ہیں

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

Leave a reply