کابل پھر دھماکوں سے لرز اٹھا

0
19

کابل پھر دھماکوں سے لرز اٹھا

باغی ٹی وی : افغان دارالحکومت کابل میں 2دھماکے ہوئے جس سے 8افرادجاں بحق ہوگئے . دھماکوں میں14افراد زخمی ہوئے . ایک دھماکے میں بس کو نشانہ بنایاگیا،

پہلا دھماکے کے کچھ ہی گھنٹوں بعد ، منگل کے روز کابل میں دوسرا دھماکہ ہوا۔

کابل شہر کے پی ڈی 3 کے علاقے سر کاریز میں واقع اہل بیت مسجد کے قریب منگل کی شام ایک دھماکے میں ایک بس کو نشانہ بنایا گیا ، لیکن ممکنہ ہلاکتوں کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

بعد میں اسی علاقے میں دوسرا دھماکہ ہوا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ انہوں نے پہلے دھماکے کے بعد ایمبولینسوں کو دھماکے کے مقام سے زخمی افراد کو نکالتے ہوئے دیکھا۔

اس سے قبل ، صوبہ پروان کے شہر چاریکار میں افغانستان کے نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی (این ڈی ایس) کے اہلکاروں کو لے جانے والی ایک گاڑی کو نشانہ بنانے والے ایک دھماکے میں چار افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے تھے۔

ابھی تک کسی دہشت گرد گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

Leave a reply