کچرے کا ڈھیر علاقہ مکینوں کی پریشانی کا سبب بن رہا ہے، راجہ اظہر

0
23

پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کا کہنا ہے کہ کچرے کا ڈھیر علاقہ مکینوں کی پریشانی کا سبب بن رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے کنٹونمنٹ اسٹیشن کمانڈر کو خط لکھا ہے۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ قیوم آباد سیکٹر سی کی مین شاہراہ پر کچرا کنڈی ختم کی جائے، کچرے کا ڈھیر علاقہ مکینوں کی پریشانی کا سبب بن رہا ہے۔

پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی نے کہا کہ سی ای او کنٹونمنٹ کلفٹن کو بھی معاملے پر خط لکھا گیا، سی ای او کی جانب سے خط کا جواب موصول نہ ہونا افسوسناک ہے۔

راجہ اظہر نے کہا کہ کراچی میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، گندگی اور کچرے کے ڈھیر ختم نہ کیے گئے تو ڈینگی میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے مزید کہا کہ امید کرتے ہیں میرے خط کے بعد اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

Leave a reply