کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنے والے 5 ملزمان گرفتار

محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے اہم کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ اسمگلنگ گروہ کے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں امیر بخش، مبشر قادر، عبد الروف، محمد اشفاق اور باسط علی شامل ہیں، ملزمان سے اسلحے کے بھاری کھیپ برآمد ہوئی ہے۔سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان 2018 سے اسلحہ اسمگلنگ کا کام کر رہے تھے۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرتے تھے، وہ درہ آدم خیل سے اسلحہ فروخت کرتے تھے، انہوں نے 2 کروڑ روپے سے زائد غیر قانونی اسلحہ فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔گزشتہ روز شکارپور میں پولیس کا کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران پولیس نے دو مغویوں کو بازیاب کروایا تھا۔پولیس کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ڈاکوؤں سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران 6 روز قبل اغوا کئے گئے 2 مغوی بھائیوں کوبازیاب کروا لیا گیا، ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔اس سے قبل گزشتہ ماہ شکارپور میں کچے کے علاقے گڑھی تیغو میں آپریشن کے دوران دو مغویوں کو بازیاب کروالیا گیا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ بازیاب دونوں افراد شفیق انجم جٹ اور اظہر اعوان کا تعلق سرگودھا سے ہے، شفیق انجم جٹ کو سستی گاڑی کا جھانسہ دے کر اغوا کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق اظہر اعوان کو ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا کیا گیا تھا۔

شوہر نے دوسری بیوی کے ساتھ مل کر پہلی کو قتل کردیا

دمشق میں مشتعل ہجوم کا ایرانی سفارتخانے پر حملہ

شہباز نواز ملاقات،ملکی سلامتی اور ترقی پر اتفاق

Comments are closed.