کچہ آپریشن،خفیہ ٹھکانے مسمار، 28 کریمنلز گرفتار

0
52
oprat

پنجاب پولیس کچہ کے علاقے کو جرائم پیشہ و ملک دشمن عناصر سے پاک کرنے کے لئے پرعزم ہے

پولیس کا کچہ گرینڈ آپریشن 24 ویں روز میں داخل ہو گیا،آپریشن میں جرائم پیشہ افراد کے خفیہ ٹھکانے مسمار، 28 کریمنلز گرفتار ، 03 مارے گئے،پولیس کی موثر کاروائی، لٹھانی گینگ کے مزید 3 خفیہ ٹھکانے مسمار کرکے نذر آتش کر دیئے گئے،پولیس نے سجاول لٹھانی، سبزل لٹھانی، سائیں داد لٹھانی کے خفیہ ٹھکانوں کا کنٹرول سنبھال لیا،پولیس نے کچہ کا وسیع علاقہ کریمینلز سے پاک کر دیا،بڑی تعداد میں بھاری اسلحہ برآمد کیا ۔ پولیس کی کچہ کے بڑے علاقے پر گرفت مضبوط، ٹارگٹڈ کارروائیاں و پیش قدمی جاری ہے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ کچہ کے بیشتر علاقے میں قانون کی رٹ بحال کرکے پائیدار امن کی فضا فراہم کر دی گئی ہے ۔ کچہ سے کریمینلز کا مکمل صفایا جاری ہے، پولیس پرعزم ہے ۔

ڈھولچی ڈانسر گروپ کچے کے ڈاکوؤں کے چنگل سے بازیاب

کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ

ڈاکوؤں کے کئی ٹھکانے گرانے کے بعد جلا دیے گئے

ولیس نے کچہ کے اندرونی علاقوں میں کیمپس قائم کرکے ریاست و قانون کی رٹ بحال کر دی۔ مجرمان سے کلیئر کروائے گئے رقبہ پر جرائم پیشہ عناصر کے خفیہ ٹھکانوں،کمین گاہوں کو مسمار اور نظر آتش کر دیا گیا کچہ آپریشن کریمینلز کے علاقہ سے مستقل انخلاء یا گرفتاری کے ساتھ اپنے منطقی انجام تک پہنچے گا،پولیس فورس کا کچہ کریمینلز کے خلاف گھیرا تنگ، پولیس کے جانبازروں کا مورال بلند اور عزم پختہ ہے،

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

Leave a reply