fbpx

کچرا چننے والے لڑکے سے بدفعلی شہریوں نے ملزم کی درگت بنادی

کراچی: سچل کے علاقے میں کچرا چننے والے نو عمر لڑکے کو بدفعلی کرنے کی کوشش میں ملوث ملزم کو علاقہ مکینوں نے درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا سچل پولیس کے مطابق 10 سالہ جنت گل کو چنگچی رکشے میں سوتا دیکھ کر ایک شخص اسے اٹھا کر جھاڑیوں میں لے جا کر بدفعلی کرنے کی کو شش کرنے لگا جس پر نو عمر لڑکے نے چیخ و پکار شروع کردی۔ اس دوران علاقہ مکین جمع ہو گئے جنہوں نے ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اسے پولیس کے حوالے کردیا، پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکے اور ملزم کا اسپتال سے میڈیکل چیک اپ کرایا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.