کہیں نہیں جا رہا، کیا اسٹیمپ پیپر پر لکھ دوں؟ چئیرمین پی سی بی رمیز راجا

0
45

چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا کہنا ہے کہ کپتان کو اختیار دینے کے اچھے نتائج مل رہے ہیں، میری چیئرمین شپ پر مزید کتنے سوالات اٹھیں گے ؟، مجھے پتہ ہے میں کہیں نہیں جا رہا، کیا اسٹیمپ پیپر پر لکھ دوں۔ اور ساتھ ہی کہا کہ مجھے یہ بھی پتہ ہے آپ لوگ چاہتے ہیں کہ میں چلا جاؤں۔ لیکن میں جانے والا نہیں ہوں.

چیئرمین پاکستاب کرکٹ بورڈ کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ: ہم اسلام آباد میں اسٹیڈیم کے لیے سی ڈی اے کے پیچھے لگے ہوئے ہیں کیونکہ ہم فینز اور کرکٹ شائقین کو سیڑھیوں پر بٹھا کر ان کے ساتھ ناانصافی کر رہے ہیں۔

انہوں دعوی کیا کہ: بطور چیئرمین میں نے بورڈ میں اتنے پنگے لیے ہیں کہ اب کمنٹری تو مجھے ملنی ہی نہیں ہے دوبارہ.

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ: کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) والوں سے کچھ چیزیں مانگی ہیں لہذا اگر وہ چیزیں مہیا کردیں تو ہم کلیئرنس دے دیں گے۔

چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ: پاکستان جونیئر لیگ (جے پی ایل) میں 6 فرنچاٸز کے لیے 30 کمپنیوں نے اظہار دلچسپی کیا ہےلہذا اُمید ہے کہ پاکستان جونیئر لیگ بہت کامیاب ہوگی.

انکے مطابق: پی سی بی پہلا بورڈ ہے جو جونیئر لیگ کروا رہا ہے۔

رمیز راجا نے بتایا: پاکستان جونیئرلیگ کیلئے شاہد آفریدی، شعیب ملک، ڈیرن سیمی آئیکون پلیئر ہوں گے، جبکہ سابق کپتان جاوید میانداد کو بھی جونیئر لیگ میں شامل کیا جائے گا.

انہوں نے کہا کہ جاوید میانداد جونیٸر پریمیٸر لیگ کو سپر وائز کریں گے کیونکہ ان سے بہتر بیٹسمین کوئی نہیں ہے۔

Leave a reply