کشمیر کے الیکشن سے پہلے حکومت کو گھر بھیج دیں گے،بلاول کا اعلان

کشمیر کے الیکشن سے پہلے حکومت کو گھر بھیج دیں گے،بلاول کا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ بھٹو شہید نے کہا تھا مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے ہزار سال جنگ لریں گے،

بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ نااہل، نالائق اور سلیکٹڈ حکومت کو ہم پر مسلط کیا گیا، سلیکٹڈ حکومت پاکستان پر راج کررہی ہے، پورے مقبوضہ کشمیر کو جیل بنا دیا گیا،مقبوضہ کشمیر کے عوام کو اپنے مستقبل کے فیصلے کرنے کی اجازت دی جائے، ہم جانتے ہیں نریندر مودی کو جواب کیسے دینا ہے،

بلاول کا مزید کہنا تھا کہ مودی کو ہرانا ہے تو جمہوریت قائم کرنا ہوگی،26مارچ کو مہنگائی مارچ ہوگا، کشمیر کے الیکشن سے پہلے حکومت کو گھر بھیج دیں گے، عمران خان اور نریندر مودی ایک ہی پیج پر ہیں،پاکستان میں تاریخی مہنگائی، بے روزگاری تبدیلی کی وجہ سے ہے، سلیکٹڈ کو ہٹا کر پاکستان میں عوامی حکومت قائم کریں گے،

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم مودی کوجواب نہیں دے سکتا،مودی کوجواب دینے کیلئے جمہوری وزیراعظم کومنتخب کرناہوگا،ملک بھرسے قافلے اسلام آباد پہنچیں گے،کسی کو کشمیر کا سودا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،بزدل وزیراعظم جنگی قیدی کو چائے پلاکر واپس بھیجتا ہے۔ یہ کلبوشن کو این آر او دینا چاہتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.