خطر ناک جان لیوا ایبولا وائرس اب یوگنڈا پہنچ گیا

خطر ناک جان لیوا ایبولا وائرس اب یوگنڈا پہنچ گیا

رپورٹ کے مطابق اس سے پہلےافریقہ میں ہزاروں افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والا ایبولا متعدی وائرس اب یوگنڈا میں ہلاکتوں کا سبب بن رہا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی طرف سے جاری رپورٹ کےمطابق یوگنڈا میں 3 افراد شکار ہو گئے ان میں ایک بجہ بھی شامل ہےجو علاج کے دوران جان سے بازی ہار گیا. یہ بچہ اپنے کنبے کے ہمراہ 9 جون کو جمہوریہ کانگو میں داخل ہوا اور بچے میں ایبولا وائرس کی تشخیص ہوتے ہی اس کا علاج شروع کر دیا گیا لیکن بچہ جانبر نہیں ہو سکا۔

یوگنڈا حکومت نے اس سلسلے میں صحت کے حوالے سے خصوصی ورکنگ گروپ قائم کر دیا ہے.
کانگو میں جولائی کے اواخر میں ایبولا کی متعدی بیماری کا آغاز ہوا ور اب تک تقریباً ایک ہزار 400 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Comments are closed.