قمر زمان کائرہ کیوں نیب پر برس پڑے

0
20
qamar zaman

قمر زمان کائرہ کیوں نیب پر برس پڑے
پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نےکہا ہےکہ نیب ٹیم نے تین بینک اکاوَنٹس کا ذکرکیاتھا جس کےجوابات تحریری طور پر دیے جا چکے ہیں. نیب کے الزامات 500ارب سے اب ایک گھر پر رک گئے ہیں،ہم نیب کے قوانین کوختم نہیں کرناچاہتے،ترمیم چاہتے ہیں جو پیسہ2010میں ریلیف کے لیےخرچ ہوا اس سے متعلق پوچھا گیا ہے.
انہوں نے کہا کہ وہ جائیداد جو ایف بی آر کو ڈیکلیئر کرچکے ان کے بارے میں بھی پوچھا جارہاہے.خورشید شاہ کا یہ قصور ہے ،
خورشید شاہ نے قبضہ مافیاسےزمینیں واگزار کراکے یونیورسٹی اوراسپتال بنائے.خورشید شاہ اپنے اثاثوں میں جائیدادیں ظاہر کرچکےہیں،قمرزمان کائرہ

انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ خورشید شاہ کی سیاسی شخصیت کو مسخ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، تمام جماعتیں خورشیدشاہ کی خدمات کی معترف ہیں،
خورشیدشاہ پرایک روپے کی کرپشن کا الزام نہیں ہے،قمرزمان کائرہ

آج پھر 1970سے2012تک کے سوالات پوچھے جارہےہیں، اب 500ارب ہے نہ ہی 5ارب کے الزامات ہیں.

خورشید شاہ کے جسمانی ریمانڈ میں کتنی ہوئی توسیع؟ اہم خبر

انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ سے پوچھا گیا ان اکاوَنٹس کا پیسہ کہاں گیا؟ساری اسمبلی خورشیدشاہ پر اعتماد کا اظہار کرتی ہے،نیب ٹیم نے تین بینک اکاوَنٹس کا ذکرکیا.ایک اکاوَنٹ خورشیدشاہ کا تھا،2پارلیمنٹ کے تھے .دونوں اکاوَنٹس پارلیمنٹ کی منظوری سے کھلے.نیب کےسوالات کاتحریری جوابات دیاجاچکاہے.

آزادی مارچ میں یقینی طور پر”ماحول” خراب ہو گا….ایسا کس نے کس کہہ دیا

Leave a reply