fbpx

شوکاز نوٹس ردی کی ٹوکری ، قمرزمان کائرہ نے پی ڈی ایم کو آئینہ دکھا دیا

شوکاز نوٹس ردی کی ٹوکری ، قمرزمان کائرہ نے پی ڈی ایم کو آئینہ دکھا دیا

باغی ٹی وی : پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان قائرہ نے کہا ہے کہ شوکازپر جماعت کیافیصلہ کرتی ہےنہیں معلوم،میں ردی کاکاغذبھی نہیں سمجھتا،ان کے اس بیان کے بعد رہی کسر نکل گئی ہے . پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم کے درمیان اختلافات کی جو خلیج شروع ہوئی تھی وہ دن بدن گہری ہوتی گئی ہے .
اب قمر زمان کائرہ کے اس بیان سے واضح ہوتا ہے کہ پی پی پی ن لیگ کے ان تحفظات کو درخوراعتنا نہیں سمجھتی . اس سے پہلے شازیہ مری نے شوکاز نوٹس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ شازیہ مری نے پیپلزپارٹی کو پی ڈی ایم کی طرف سے شو کاز نوٹس دینے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی اوراحسن اقبال خودوزیراعظم بننےکیلئےپی ڈی ایم کو نقصان پہنچا رہے ہیں،جےیوآئی کے پی ٹی آئی کےساتھ سندھ میں اتحادپرکب شوکازنوٹس جاری ہوگا؟،پنجاب میں مک مکاکرکےپی ٹی آئی کے11سینیٹرزمنتخب کروانےپر پرکب شوکازنوٹس جاری ہوگا؟

شازیہ مری کا کہنا تھا ن لیگ نےاچانک لانگ مارچ سےاستعفوں کوجوڑکرحکومت کوبچانےکی ناکام کوشش کی،شازیہ مری،بلاول بھٹوپنجاب حکومت گراتےہوئےلانگ مارچ کیلئےنکلتےتوعمران خان اسلام آبادسےبھاگ جاتے،

رہنماپیپلزپارٹی شازیہ مری نے کہا کہ مسلم لیگ ن نےلانگ مارچ ناکام بناکراسٹیبلشمنٹ اورپی ٹی آئی کی مدد کی،اس پرکب ایکشن ہوگا؟شازیہ مری.مسلم لیگ ن کواگرعوام کی فکرہوتی توآج پنجاب حکومت گرادیتی،شازیہ مری.مسلم لیگ ن کوصرف اپنےاقتدارکی فکرہے،

واضح‌ رہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ صدرپی ڈی ایم کی منظوری سے پیپلزپارٹی اور اےاین پی کو شوکاز جاری کیے گئے ہیں،

انہوں نے کہا کہ شوکاز نوٹس میں پوچھا گیا ہےکہ آپ نے حکومتی بینچ سے لوگ لے کر اپوزیشن لیڈر کی کرسی حاصل کی ہے، یہ پی ڈی ایم کے بیانیے کے خلاف ہے، اس حوالے سے فیصلہ پی ڈی ایم کا ہوگا، پیپلزپارٹی اور اے این پی کو جواب کے لیے 7 دن دیے ہیں، جو جواب آئے گا اسے پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں پیش کیا جائے گا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.