بالی وڈ کی معروف جوڑی کاجول اور اجے دیوگن کی 19 سالہ بیٹی نیسا دیوگن اس وقت سرخیوں میں چھائی ہوئی ہیں ، نیسا اپنے خوبصورت سٹائل اور لباس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ڈسکس ہوتی رہتی ہیں. نیسا سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک نہیں ہیں یہاں تک کہ ان کا انسٹاگرام اکائونٹ پرائیویٹ ہے. نیسا کے بارے میںکہا جا رہا ہے کہ وہ آج کل ایک لڑکے کو ڈیٹ کررہی ہیں اور وہ لڑکا لندن کی مشہور کاروباری شخصیت ہے ، لڑکے کا نام ویدانت مہاجن ہے. نیسا اس کے ساتھ گھومتی پھرتی دکھائی دے رہی ہیں ، اور ان کے ساتھ ہر جگہ ان کی موجودگی اس بات
کو ظاہر کررہی ہے کہ دونوں کے درمیان دوستی سے بڑھ کر معاملات ہیں. نیسا دیوگن کا انسٹاگرام اکائونٹ تو پرائیویٹ ہے لیکن ان کی ایک دوست کے اکائونٹ کے زریعے ان کی انکے بوائے فرینڈ کے ساتھ تصاویر دیکھی گئی ہیں، تصاویر کو دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ نیسا اور ویدنت کی دوستی کافی گہری ہے. نیسا اپنے بوائے فرینڈ کی وجہ سے سرخیوں میں تو ہیں لیکن انہون نے تاحال اس کی تردید کا تصدیق نہیں کی. جبکہ دوسری طرف کاجول کا کہنا ہےکہ نیسا میرا فخر ہے میں اسکا ہر لمحے ہر قدم ساتھ دوں گی جیسے میری ماں نے میرا ساتھ دیا تھا.