fbpx

کالا باغ ڈیم ضروری،نئے ڈیمز نہ بنے تو صوبے آپس میں لڑتے رہیں گے ،چیئرمین ارسا

کالا باغ ڈیم ضروری،نئے ڈیمز نہ بنے تو صوبے آپس میں لڑتے رہیں گے ،چیئرمین ارسا

نواب یوسف تالپور کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کا اجلاس ہوا

چیئرمین ارسا نے کمیٹی کو پانی کی صورتحال پر بریفنگ دی، چیئرمین ارسا راؤ ارشاد کا کہنا تھا کہ خریف سیزن میں 17 فیصد پانی کی قلت کا سامنا ہے، تربیلا میں تخمینے سے 20 فیصد کم پانی آیا ،رواں سال آبی ذخائر میں تخمینے سے 62 فیصد کم پانی آیا،

ممبر ارسا سندھ نے چیئرمین ارسا کے اعدادوشمار پر اعتراض اٹھا دیا اور کہا کہ یہ اعدادو شمار توڑ مروڑ کر بتائے جا رہے ہیں ہمیں ہمارے کوٹے کا اضافی پانچ ہزار کیوسک پانی نہیں دیا جا رہا، چیئرمین ارسا نے کہا کہ ہم ہر سال اوسط 280 ملین ایکڑ فٹ پانی سمندر میں ضائع کرتے ہیں، ڈیم بنائے جاتے تو یہ پانی استعمال کیا جا سکتا تھا،نئے ڈیمز نہ بنے تو صوبے آپس میں لڑتے رہیں گے،ہم پانی ضائع تو کرتے ہیں استعمال کیلئے ڈیم نہیں بناتے،ملک کے لیے کالاباغ ، بھا اور اکھوڑی ڈیم کی تعمیر ضروری ہے،

بھارتی آبی جارحیت،پاکستان کا پانی روکنے کے منصوبہ کی دی مودی سرکار نے منظوری

دیامر بھاشا ڈیم منصوبے سے دشمن کو تکلیف ہو رہی ہے،فیصل واوڈا

ڈیم مخالف ٹرینڈ ، بھارتی عزائم کا ٹرینڈ ہے ، بھارتی پراپیگنڈہ چند شرپسند عناصرپھیلا رہے ہیں‌، جویریہ صدیقی

‏دیامیر بھاشا ڈیم کو میں نے ایٹمی پروگرام جتنا اہم منصوبہ قرار دیا اور محنت کر کے سی پیک میں شامل کروایا ، احسن اقبال

ڈیموں کے مخالفین پاکستان کے دشمن ہیں: سابق چیئرمین واپڈا انجینئر شمس الملک

ڈیم مخالف مہم بے نقاب ، ہم نے مقامی لوگوں کو ڈیم کے خلاف بھڑکایا، بھارتی جنرل کا اعتراف

سینیٹ اجلاس میں کالا باغ ڈیم کی تعمیر بارے رپورٹ پیش ہونے پر اپوزیشن کا احتجاج

سپریم کورٹ میں کالا باغ ڈیم کا تذکرہ،عدالت نے کیا دیئے ریمارکس؟