کالعدم جماعت کی بھی لیگل ٹیم ہو سکتی ہے؟ سعد رضوی سے ملاقات نہ کروانے کی درخواست پرعدالت کے ریمارکس

0
55

کالعدم جماعت کی بھی لیگل ٹیم ہو سکتی ہے؟ سعد رضوی سے ملاقات نہ کروانے کی درخواست پرعدالت کے ریمارکس

گرفتار ٹی ایل پی سربراہ سعد رضوی سے ملاقات نہ کروانے کا معاملہ تحریک لبیک کی جانب سے جیل سپرنٹینڈنٹ کیخلاف دائر درخواست پرسماعت ہوئی

عدالت نے درخواست واپس لینے کی بناپر نمٹا دی وکیل درخواستگزار  نے کہا کہ سعد رضوی ایک ماہ کے زاید عرصہ سے زیر حراست ہیں مگر کسی کو ملاقات نہیں دی جا رہی,عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ کی جانب سے پاور آف آٹرنری ٹرائل کورٹ میں جمع کروایا گیا, وکیل درخواستگزار نے کہا کہ ابھی تک ٹرائل ہی نہیں چل رہا ہے, جس پر عدالت نے کہا کہ آپ کیسےسعد رضوی کے وکیل مقرر ہوگئے ،کیا سعد رضوی کو کسی غیرقانونی جرم میں گرفتار کیا یا ڈیٹینشن آرڈر کے زریعہ گرفتار کیا, وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ٹی وی پر چل رہا ہے کہ ڈیٹینش آرڈر کے زریعہ گرفتار کیا گیا ہے ,عدالت نے کہا کہ کہاں ہے وہ ڈیٹنشن آرڈر , وکیل نے عدالت میں بتایا کہ ابھی تک کوئی آرڈر ملا نہ ہی ملنے دیا جارہا ہے, عدالت نے کہا کہ پارٹی کا رکن بن جانے سے تو آپ کو وکیل تصور نہیں دیا جاسکتا,

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ میں آپ سعدرضوی کی بیوی کا پاور آف اٹرنی پیش کرسکتا ہوں, عدالت نے کہا کہ آپ کہتے ہیں کہ تحریک لبیک کے لیگل ایڈوائزر ہے اور یہ تنظیم بینڈ ہے, عدالت نے استفسار کیا کہ ایک کالعدم قراردی گئی تنظیم کو کوئی مستقل لیگل ٹیم ہوسکتی ہے, وکیل درخواست گزار نے کہا کہ یہ وہی تحریک لبیک ہے جس سے حکومت مذاکرات کررہی ہے, کیا میں فقط سعد رضوی کا وکیل بن کر آجاوں تواجازت مل جائے گی,عدالت نے کہا کہ جب وہ درخواست لے آئیں گے تو تب دیکھ لیں گے, وکیل درخواست گزار نے کہا کہ اجارت دینی ہو. تو کوئی مسئلہ نہیں دینی ہو تو 100 بہانے, جس پر چیف جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ یہ جملہ میڈیا کے سامنے بولیے یہاں بولنے کی ضرورت نہیں سنیر وکیل کے طورپر دلائل دیں,آپ بطور لیگل ایڈوئزر فرد واحد کی طرف سے پیش ہوسکتے ہیں مگریہاں تو ٹی ایل پی کی لیگل ٹیم ملنا چاہتی ہے, اگر آپ فقط سعد رضوی کے وکیل کے طور پر پیش ہوتے تو میں جیل حکام کو پاور آف اٹرنری پر دستخط کی ہدایت دے دیتا,

چیف جسٹس جناب قاسم خاں نے ملک افتخار احمد اعوان ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی درخواست میں پنجاب حکومت آئی جی جیل خانہ, ہوم سکرٹری سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ،درخواست گزار نے کہا کہ صدر تحریک لبیک سعد رضوی سے ملاقات نہیں کی اجازت نہیں دی جارہی,صدرتحریک لبیک سعدرضوی سے ملاقات کے لیے ہوم سکرٹری کودرخواست دی مگر کوئی شنوائی نا ہوئی,سعد رضوی سے ملاقات کے بغیر قانونی چارہ جوئی کرنا ممکن نہیں لیگل ٹیم کو ملاقات کی اجازت نا دینا خلاف قانون ہے,عدالت حکومت کو ملاقات کی اجازت کا حکم دے,

علامہ خادم حسین رضوی نے ناموس رسالت کے عنوان پر مسلمان قوم میں بیداری پیدا کی،مولانا معاویہ اعظم طارق

تحریک لبیک کا دھرنا، کارکنان گرفتار،کیا خادم حسین رضوی کو گرفتار کر لیا گیا؟

کسی کو نہیں چھوڑیں گے، مذہبی جماعت کیخلاف بڑے فیصلے ہو گئے، شیخ رشید

تحریک لبیک دھرنا،راستے بند ہونے پر ٹریفک کا متبادل روٹ جاری

حکومت کیلئے نئی مشکل، تحریک لبیک کا ناموس رسالت مارچ کا اعلان

تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی گرفتار،تحریک لبیک کے رہنما کی باغی ٹی وی سے گفتگو میں تصدیق

سعد رضوی کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی

تحریک لبیک کے کارکنان سڑکوں‌ پر نکل آئے،لاہور بند،ملک جام کرنیکا اعلان

پولیس نے ایک بار پھر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی یاد تازہ کر دی،کارکنان پر فائرنگ،شیلنگ،اموات

لاہور سمیت مختلف علاقوں میں تشدد،بلاول بھی میدان میں‌ آ گئے

کالعدم مذہبی جماعت اور حکومت میں مذاکرات کامیاب،کیا ہوئے فیصلے؟

فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کیلئے قرارداد ہو گی اسمبلی میں پیش

فرانسسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرارداد ،بڑی سیاسی جماعت کا اجلاس میں شرکت نہ کرنیکا فیصلہ

تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی رہا؟

کس کس کو رہا کیا جا رہا ہے؟ شیخ رشید کا کالعدم مذہبی جماعت بارے بڑا اعلان

کالعدم جماعت سے پابندی کیسے ختم ہو سکتی ہے؟ شیخ رشید نے بتا دیا

کالعدم تحریک لبیک نے پابندی کیخلاف ایسا کام کر دیا کہ حکومت کو بھی اجلاس بلانا پڑ گیا

کالعدم تحریک لبیک کی درخواست، وزارت داخلہ میں اجلاس

Leave a reply