fbpx

کالعدم تنظیم کا سوشل میڈیا چلانے والوں کے خلاف آپریشن ،رات گئے گرفتاریاں

کالعدم تنظیم کا سوشل میڈیا چلانے والوں کے خلاف آپریشن ،رات گئے گرفتاریاں
ایف آئی اے سائبر کرائم نے کالعدم تنظیم تحریک لبیک کے سوشل میڈیا چلانے والوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا ہے

ایف آئی اے سائبر کرائم نے پنجاب بھر میں آپریشن شروع کیا ہے، ایف آئی اے حکام کے مطابق لاہور ، بہاولپور، فیصل آباد، ننکانہ، اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران بارہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا، : گرفتار افراد میں نعیم اختر، ایوب، محمد حسین رسول، محمد حسن، غلام شبیر، شاہزیب نذیر، حمزہ شیخ سمیت دیگر شامل ہیں گرفتار افراد سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد اور جعلی تصاویر و ویڈیوز اپ لوڈ کررہے تھے، ایف آئی اے نے گرفتار افراد کے موبائل فون قبضے میں لے لئے ہیں

قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ رات گئے کالعدم جماعت سے تعلق رکھنے والے 32 اراکین کو گرفتار کیا گیا گرفتار افراد جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے نفرت انگیز پروپیگنڈا کر رہے تھے جعلی خبروں اور پروپیگنڈا کرنے والوں کیخلاف بڑا ایکشن شروع کر دیا گیا ہے،جعلی خبروں اور پروپیگنڈا کرنے والوں کی مزیدگرفتاریاں ہوں گی،

دو روز قبل وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کو سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد اپلوڈ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا حکم دیا تھا اور کہا تھا کہ ایسے عناصر کو گرفتار کر کے انکے خلاف کاروائی کی جائے،گزشتہ روز بھی ایف آئی اے نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کاروائی کرتے ہوئے 30 افراد گرفتار کئے تھے

@MumtaazAwan

واضح رہے کہ تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی جو علامہ خادم حسین رضوی کے صاحبزادے ہیں کو 12 اپریل کو اسکیم موڑ چوک لاہورسے گرفتار کیا گیا تھا ،پولیس نے حافظ سعد رضوی کو 16 اپریل کا احتجاج روکنے کے لیے حراست میں لیا کیونکہ حکومت کے ساتھ ان کے مذاکرات ناکام ہوگئے تھے اور فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے سے متعلق تحریک لبیک نے اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا تھا

سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہنگامہ آرائی ہوئی، اور حکومت نے تحریک لبیک پر پابندی لگا دی، پابندی کے خلاف تحریک لبیک نے اپیل دائر کی ہے جس پر حکومت فیصلہ دے گی تاحال حافظ سعد جیل میں بند ہیں اور انکی جماعت پر پابندی عائد ہے

تحریک لبیک کے کارکنان سڑکوں‌ پر نکل آئے،لاہور بند،ملک جام کرنیکا اعلان

کالعدم جماعت کی بھی لیگل ٹیم ہو سکتی ہے؟ سعد رضوی سے ملاقات نہ کروانے کی درخواست پرعدالت کے ریمارکس

سعد رضوی کی رہائی کی درخواست، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

سعد رضوی کی نظر بندی کیخلاف درخواست پر سماعت،عدالت نے کیا دیا حکم؟

سعد رضوی کی نظر بندی کیخلاف درخواست پر سماعت،دلائل مکمل

باغی ٹی وی سروے،تحریک لبیک پہلے نمبر پر،حافظ سعد رضوی کے حق میں سب سے زیادہ ووٹ

سعد رضوی کی رہائی میں نیا موڑ، اصل کہانی کیا، مبشر لقمان نے حقیقت بتا دی

تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کو فوری رہا کرنے کا حکم

حافظ سعد رضوی کو رہا کیوں نہیں؟ سی سی پی او لاہور فوری طلب

سعد رضوی کی رہائی کیخلاف اپیل ،سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

حافظ سعد رضوی کی نظربندی، وفاقی نظر ثانی بورڈ کا اجلاس ،بڑا فیصلہ ہو گیا

Facebook Notice for EU! You need to login to view and post FB Comments!