کالعدم تنظیم اپنے وعدے پورے کرے تو حکومت بھی پور ے کرے گی ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور

0
26

لاہور: ترجمان پنجاب حکومت نے کہا ہے کوشش ہے کہ کسی مذہبی جماعت سے تصادم نہ ہو-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے مغلپورہ میں محکمہ خوراک کے سینٹر کا دورہ کیا اور درآمد ی چینی کے اسٹاک کا جائزہ لیا۔

اس دوران میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ترجمان کا کہنا تھا کہ پنجاب کو 28 ہزار ٹن درآمدی چینی مل گئی ہے، ہر ضلعے کو کوٹہ دے دیا ہے صارفین کو یہ چینی 90 روپے کلو دستیاب ہوگی۔

ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ مسائل سڑک پر نہیں، ڈائیلاگ سے حل ہوتے ہیں، کالعدم تنظیم اپنے وعدے پورے کرے تو حکومت بھی پور ے کرے گی انہوں نے کہا کہ کسی مذہبی جماعت سے تصادم نہ ہو اور یقین ہے کہ مذاکرات سے معاملہ طے پا جائے گا۔

دوسری جانب ٹی ایل پی دھرنے کے پیش نظر پاکستان ریلوے نے صرف فیملی کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے پاکستان ریلویز نے لاہور اور اسلام آباد میں مختلف سیاسی و مذہبی تنظیموں کے دھرنے کے شرکا کو روکنے کے لیے صرف فیملیز کو ٹکٹس جاری کرنے کی ہدایت دے دی۔

ریلوے کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کسی بھی فردِ واحد کو سفر کا ٹکٹ جاری نہیں ہوسکے گا۔

واضح رہے کہ کالعدم تنظیم کے کارکنوں کا مریدکے میں جی ٹی روڈ پر دھرنا جاری ہے پولیس نے جی ٹی روڈ کی ایک سائیڈ چند گھنٹے کھولنے کے بعد دوبارہ بند کردی، راستوں کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

کالعدم تنظیم کے شرکا نے مریدکے میں جی ٹی روڈ پر دھرنا دے رکھا ہے، چند گھنٹے جی ٹی روڈ کی ایک سائیڈ ٹریفک کے لیے کھول دی اور پھر دوبارہ بند کردی جی ٹی روڈ پر مریدکے سے گوجرانوالہ تک رکاوٹوں کے باعث راستے بند ہیں اور شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

رُکنِ شوریٰ تحریک لبیک پاکستان غلام عباس فیضی کا کہنا ہے کہ پیچھے ہٹنے کا تصّور بھی نہیں ہے جب تک سارے معاملات اور مطالبات حل نہیں ہوتے اور سعد رضوی دھرنے میں آ کر دُعا کر کے ہمیں جانے کی اجازت نہیں دیتے ہم میدان میں رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان کے حکومت سے مذاکرات ناکام شیخ رشید کا صاف انکار.پکڑدکڑ چھاپے پھر سے شروع مارچ بدھ کے روز اسلام آباد کی طرف روانہ ہونے کو تیار ہے-

Leave a reply